کینوپس کارینا کے جنوبی تاروں کے جھرمٹ میں سب سے چمکدار ستارہ اور رات کے وقت آسمان میں سیریس (سگ ستارہ) کے بعد دوسرا چمکدار ترین ستارہ ہے۔ اہل عرب اسے سہیل اور اہل ہند اگستی کہتے ہیں۔

یہ چمکدار ستارہ قدیم یونانیوں کو نہیں دکھائی دیا تھا۔ جب کہ یہ قدیم مصریوں کو دکھائی دیا تھا۔

بوٹسوانا کے تسوانا لوگ قدیم زمانے کینوپس کو نکا کے طور پر جانتے آئے ہیں۔ یہ اواخر سرما میں آسمان میں رونما ہوتا تھا، جس کا پیام یہ تھا کہ ہواؤں کا بہاؤ بڑھتا تھا اور یہ وہ وقت تھا جب درخت اپنے پتے جھڑتے تھے۔ مویشی کے مالکین جانتے تھے کہ یہی وہ وقت ہے جب مینڈھوں کا ملاپ بھیڑوں سے کروانا چاہیے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. Andrew Clegg (1986)۔ "Some Aspects of Tswana Cosmology"۔ Botswana Notes and Records۔ 18: 33–37۔ JSTOR 40979758