گرش چندر سین

بنگالی مبلغ

گرش چندر سین (1835ء – 15 اگست 1910ء) بنگال کے ایک مذہبی محقق، مترجم اور برہمو سماج کے مبلغ تھے۔ انھوں نے سنہ 1886ء میں قرآن کا بنگالی زبان میں ترجمہ کیا، یہ بنگالی زبان میں قرآن کا پہلا ترجمہ تھا۔[1]

گرش چندر سین
গিরিশ চন্দ্র সেন
گرش چندر سین

معلومات شخصیت
پیدائش 1835ء
پنچودنا، ضلع نسنگڑی، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی ہند
وفات اگست 15، 1910(1910-08-15)
کولکاتا، برطانوی ہند (موجودہ بھارت)
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مدھابرام سین
عملی زندگی
پیشہ اسکالر، مبلغ
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

گرش چندر سین کی پیدائش بنگلہ دیش کے ضلع ناراین گنج میں واقع پنچودنا گاؤں میں ہوئی۔[2] انھوں نے ابتدائی تعلیم ڈھاکہ کے پوگوز اسکول میں حاصل کی۔.[3]

گرش چندر نے صحافتی اور ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قبل کچھ عرصے میمین سنگھ ضلع اسکول میں بھی پڑھا۔ ابتدائی عمر ہی میں انھوں نے فارسی اور سنسکرت زبانیں سیکھ لی تھیں اور میمین سنگھ میں ڈپٹی مجسٹریٹ کے یہاں کاپی رائٹر کی ملازمت کرتے رہے۔ بیجوئے کرشن گوسوامی اور کیشب چندر سین کی توجہات اور ترغیبات سے وہ برہمو سماج سے متاثر ہوئے اور سنہ 1871ء میں انھوں نے برہمو سماج میں شمولیت اختیار کر لی۔ بعد ازاں اس کی تبلیغ کے لیے گرش چندر نے ہندوستان اور برما کا سفر کیا۔

سنہ 1869ء میں کیشب چندر سین نے اپنے مبلغین میں سے چار افراد کو منتخب کیا اور ان چاروں کو دنیا کے چار قدیم مذاہب کے محقق کا درجہ دیا۔ گرش چندر اسلام کے مطالعے کے لیے منتخب کیے گئے تھے۔

گرش چندر تمام مذاہب کی بنیادوں کے اتحاد کے قائل تھے۔ منتخب ہونے کے بعد انھوں نے اپنے آپ کو اسلام کے مطالعے میں مصروف کر لیا۔ سنہ 1876ء میں عربی زبان سیکھنے اور اسلامی ادب اور اسلامی متون کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے وہ لکھنؤ گئے۔ پانچ برس (1881-86) کے طویل مطالعے کے بعد انھوں نے قرآن کا بنگالی زبان میں پہلا ترجمہ پیش کیا۔[2]

تصنیفات ترمیم

گرش چندر سین نے بنگالی زبان میں کل بیالیس کتابیں شائع کیں۔ پانچ سوال کے مطالعہ کے بعد انھوں نے بنگالی زبان میں قرآن کا پہلا ترجمہ پیش کیا۔ نیز سنہ 1892ء میں مشکاۃ المصابیح کا تقریباً نصف ترجمہ شائع کیا۔ انھوں نے فارسی زبان سے گلستان، بوستان اور دیوان حافظ کا بھی بنگالی میں ترجمہ کیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. UAB Razia Akter Banu۔ Islam in Bangladesh۔ ISBN 9004094970۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 3, 2016 
  2. ^ ا ب Sambaru Chandra Mohanta (2012)۔ "Sen, Girish Chandra"۔ $1 میں Sirajul Islam۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh 
  3. M H Haider (August 21, 2015)۔ "And Shadows Flee Away"۔ The Daily Star۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 2, 2016