گرمیہر کور

ایک بھارتی فعالیت پسند

گرمیہر کور ایک پنجابی نژاد بھارتی لڑکی ہے۔ جو دہلی یونیورسٹی کے لیڈی شری رام کالج میں انگریزی ادب پڑھ رہی ہے۔ گرمیہر کور فروری 2017ء میں دیلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں ہوئے طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے خبروں میں آئی اور بحث کا موضوع بنی۔[1] کالج میں عمر خالد اور شہلا راشد کو ایک سیمنار میں بلایا گیا تھا جس کا بی جے پی کی طلبہ شاخ اے بی وی پی نے سخت احتجاج کیا اور سیمینار کو ہونے نہیں دیا۔ گرمیہر نے انٹرنیٹ پر اے بی وی پی کی مخالفت کی۔ ویڈیو کی شہرت پکڑنے کے ساتھ ہی گرمیہر کو دھمکیاں ملنی شروع ہوئیں اور اسے قوم دشمن کہا گیا۔

گرمیہر کور
(پنجابی میں: ਗੁਰਮੇਹਰ ਕੌਰ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 ستمبر 1997ء (27 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جالندھر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی
لیڈی سری رام کالج برائے نسواں
سومرویل کالج، اوکسفرڈ  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ متعلم  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

گرمیہر کور کی پیدائش پنجاب، بھارت کے ضلع جالندھر میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام مندیپ سنگھ اور والدہ راجوندر کور ہے۔ والد بھارتی فوج میں افسر تھے اور کارگل جنگ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تب گرمیہر صرف دو سال کی تھی۔

بھارت اور پاکستان امن کی وکالت ترمیم

گرمیہر نے اپریل 2016ء میں بھارت اور پاکستان میں پر امن تعلقات کو بڑھاوا دینے کے لیے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ فروری 2017ء میں اے بی وی پی کے خلاف اس کی ایک اور ویڈیو نے اُس کو پھر سے بحث کا موضوع بنا دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ کرن ریجیجو نے اس کو غدار کہا۔[2] کچھ مشہور شخصیات نے، جیسا کہ ویریندر سہواگ اور رندیپ ہوڈا نے بھی اس کا مذاق اڑایا۔۔[2] اردو کے شاعر جاوید اختر نے گرمیہر کور کا اعتماد بڑھاتے ہوئے کیرن ریجیجو سے سوال کیا کہ آخر ان کو کون بھڑکاتا ہے؟۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Who is Gurmehar Kaur? What's the ongoing #SaveDU campaign all about? All your questions answered"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-02-28۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2017 
  2. ^ ا ب "Why Gurmehar Kaur is wrong and why it's dangerous to tag everyone who disagrees with her a 'troll'"۔ Firstpost (بزبان انگریزی)۔ 2017-02-28۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2017 
  3. "Gurmehar Kaur straight bats Sehwag, asks if its ok to make fun of a fathers death"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2017