اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

گلابی گردن طوطا


صورت حال
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ
اسمیاتی درجہ نوع [2][3][4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: جانور
جماعت: پرندہ
طبقہ: طوطیا
اعلی خاندان: Psittacoidea
خاندان: Psittaculidae
الأسرة: Psittaculinae
القبيلة: Psittaculini
جنس: سیٹاکولا
نوع: سیٹاکولا کریمری
سائنسی نام
Psittacula krameri[2][3][5][6][4][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Giovanni Antonio Scopoli   ، 1769  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل (جنگلی) پہنچ

  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گلابی گردن طوطا (زیتونی گردن طوطا، گلابی پٹہ طوطا؛ سائنسی نام: سیٹاکولا کریمری، Psittacula krameri) ایک جھونڈ میں رہنے والا افریقی ایشیائی پرندہ ہے جو خطِ استوائی علاقہ جات میں پایا جاتا ہے۔ اِن علاقہ جات میں اِس کی پہنچ کافی وسیع ہے۔ اِس کو پہاڑی طوطا اور پنجابی زبان مین کاٹھا طوطا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ اکثر پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں ہی ملتا ہے۔ اِس جنس کے جنگلی طوطے اپنی ناگوار لگنے والی اُونچی اور مخصوص پُکار کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ یہ نباتات خور پرندے ہیں اور ہجرتی نہیں۔

یہ طوطوں کی ایک ایسی نوع ہے جس نے کامیابی سے مضطرب مقامات پر زادِ بوم اور گھر بنا رکھے ہیں۔ اِس نے ڈٹ کر جنگل کٹائی اور شہر کاری جیسی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ پرندوں کی ایک بہت کامیاب نوع تصور کی جاتی ہے۔ اِس نوع کے طوطے پالتو پرندوں کے طور پر پالے جاتے ہیں، چنانچہ وا راستہ طوطوں نے دنیا بھر کے دیگر شہری علاقوں میں نوآبادیاں بنا رکھیں ہیں۔ کیونکہ اِن کی آبادی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اِس لیے طوطوں کی اِس نوع کو 2012ء میں کم تشویشناک انواع میں شامل کیا گیا تھا۔

ذیلی انواع ترمیم

طوطوں کی اِس نوع کا شمار پیراکیٹ طوطوں میں ہوتا ہے۔ پیراکیٹ ایسے طوطوں کو کہتے ہیں جس کی پونچ اِس کے جسم کے نسبت لمبی ہو۔ گلابی گردن طوطوں کی تقریباً 4 ذیلی انواع دریافت ہو چکی ہیں، البتہ اِن میں زیادہ فرق معلوم نہیں ہوتا۔ مندرجہ ذیل گلابی گردن طوطوں کی ذیلی انواع ہیں:

افریقی انواع ترمیم

  • افریقی گلابی گردن طوطا (سیٹاکولا کریمری کریمری، Psittacula krameri krameri) – یہ نوع مغربی افریقہ (باِلخصوص گنی، سینیگال، جنوبی موریتانیہ)، مشرقی تا مغربی یوگنڈا، جنوبی سوڈان اور مصر میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اِن کی بہت بڑی آبادی وادی نیل میں رہتی ہے اور اکثر جیزہ کی اطراف میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ کبھی کبار تو یہ طوطے سینا کے شمالی ساحل پر بھی حاضر دِکھتے ہیں۔ افریقی طوطوں کی اِس نوع نے جب 1980ء میں اسرائیل میں جننا شروع کیا تو اِسے ایک مُتجاوَز نوع سمجھا جانے لگا۔[9]
  • حبشی گلابی گردن طوطا (سیٹاکولا کریمری پارویروسٹرس، Psittacula krameri parvirostris) – یہ نوع شمال مغربی صومالیہ، شمالی ایتھوپیا اور سنار کے مغربی علاقہ جات اور سوڈان میں پائے جاتے ہیں۔

ایشیائی انواع ترمیم

  • ہندوستانی گلابی گردن طوطا (سیٹاکولا کریمری منیلینسس، Psittacula krameri manillensis) – اِس نوع کی پہنچ جنوبی برصغیر میں کافی وسیع ہے لیکن اِس کی وا راستہ اور جنگلی آبادیاں دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔ اِس طوطے کی کئی آبادیاں آسٹریلیا، برطانیہ (بالخصوص لندن کے ارد گرد)، امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں بھی موجود ہیں جہاں انھیں ہندوستانی طوطا کہا جاتا ہے۔
  • شمالی گلابی گردن طوطا (سیٹاکولا کریمری بوریالس، Psittacula krameri borealis) – یہ نوع بنگلہ دیش، پاکستان، شمالی بھارت، نیپال اور وسطی برما میں پھیلی ہوئی ہے اور اِس کو دنیا بھر کے دیگر حصّوں میں متعارف کرایا جا چکا ہے۔

ظاہری شکل و پہچان ترمیم

پنکھ، رنگ اور جسامت ترمیم

 
گلابی گردن طوطوں کی خاکستری قسم

کیونکہ یہ طوطا دو شکلی جنس کا ہوتا ہے اِس لیے اِس کی خصوصی گلابی گردن صرف نر طوطوں میں ہی موجُود ہوتی ہے، جبکہ مادَہ طوطوں میں یہ خصوصیت نہیں پائی جاتی۔ مادَہ یا کم سن طوطوں کی گردن پر شاذ و نادر ایک گاڑھے سرمئی رنگ کا طباق نظرآتا ہے۔ دونوں جنسوں کا ایک مخصوص سبز رنگ ہوتا ہے۔

یہ ضروری نہیں کہ اِن طوطوں کا رنگ ہمیشہ سبز ہی ہو، اِس طوطے کی کئی اقسام ایسی بھی ہیں جن کا رنگ خاکستری ہوتا ہے؛ ایسا انقلاب نوعی کی نسبت ممکن ہوتا ہے۔ جہاں اِس طوطے کی سبز اقسام کی گردن پر گلابی پٹی ہوتی ہے وہاں خاکستری اقسام کی گردن پر سفید یا ہلکی سرمئی پٹی ہوتی ہے۔[10]

اِن طوطوں کی چونچ اپنے انتہائی سِرے میں آنکڑی کی مانند گولائی اختیار کر لیتی ہے اور ایک مخصوص لال رنگ کی ہوتی ہے۔ چونچ کی اِس مخصوص شَکَل کی مدد سے یہ طوطے پھلوں اور پھلیوں کو کُتَر کر آسانی سے کھا سکتے ہیں۔

وزن، لمبائی اور وُسعتِ پر ترمیم

چھوٹا پرندہ ہونے کی نسبت اِن کا وزن تقریباً 130 گرام ہوتا ہے۔ لمبائی میں یہ تقریباً 40 سینٹی میٹر کے ہوتے ہیں جس میں اِن کی دم کے پنکھ بھی شامل ہیں۔ اِن کے ایک پر کی وُسعت تقریباً 15–17.5 سینٹی میٹر کی ہوتی ہے۔

ماحولیات و طرز عمل ترمیم

خوراک ترمیم

 
گلابی گردن طوطا تازہ پتے کھاتے ہوئے

جنگلوں میں، گلابی گردن طوطے عموماً کلیوں، پھلوں، سبزیوں، گری دار میوہ جات، بیر اور بیج پر گذر بسر کرتے ہیں۔ اِن طوطوں کے جنگلی جھوبڈ اکثر وسیح پیمانے پر میل در میل پرواز کرتے ہیں اور کھیتوں اور باغات سے چارہ چُگتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اِن کھیتوں اور باغات کے لیے نقصان کا باعث بن جاتے ہیں۔

بھارت کے کئی علاقوں میں یہ طوطے اناج اور ارہر کی پھلیوں پر حاجَت رَوائی کرتے ہیں۔ مصر میں، خصوصاً موسمِ بہار میں، یہ طوطے شہتوت کے پھلوں پر حاجَت رَوائی کرتے ہیں؛ جبکہ موسمِ گرما میں کھجوروں پر۔ بعد از، یہ طوطے کھجور کے درختوں میں اپنے گھونسلے بنا لیتے ہیں۔

 
Psittacula krameri

انسانی آواز کی نقالی ترمیم

اِس نوع کے نر اور مادہ طوطے، دونوں ہی، انسانی آواز کی نقالی کر سکتے ہیں۔ پہلے تو یہ طوطے اپنے اِرد گِرد کی آوازوں کو غور سے سُنتے ہیں پھر یہ انسانی آواز کی نقل اُتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ لوگ تو اِن طوطوں کی پرورش ہی محض اِسی مقصد کے لیے کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. بین الاقوامی انجمن برائے پرندہ (2012)۔ "سیٹاکولا کریمری"۔ لال فہرست برائے خطرہ زدہ جاندار نسخہ 2013.2۔ بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2013ء 
  2. ^ ا ب پ ربط : ITIS TSN  — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2013 — عنوان : Integrated Taxonomic Information System — شائع شدہ از: 13 جون 1996
  3. ^ ا ب پ ربط : ITIS TSN  — عنوان : IOC World Bird List Version 6.3https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.3
  4. ^ ا ب پ ربط : ITIS TSN  — عنوان : IOC World Bird List. Version 7.2https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.2
  5. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : World Bird List —  : اشاعت 6.4 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.4
  6. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : IOC World Bird List Version 7.1https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.1
  7. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : IOC World Bird List Version 7.3https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.3
  8. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls — عنوان : IOC World Bird List Version 8.1https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.8.1
  9. ڈیڈرک سٹروب (2009ء)، "متجاوز گلابی گردن پیراکیٹ سیٹاکولا کریمری یورپ میں: کامیابی، ذادِ پوم کی چھانٹ اور مقامی پرندوں پر اثرات (انگریزی؛ ولندیزی)"۔ جامع انتورب۔ ص: 81۔
  10. نامعلوم (28 اگست 2015ء)، "خاکستری زیتونی گردن طوطا"۔ جنگلی انواع برائے پرند و چرند۔