گورنر بلوچستان بلوچستان، پاکستان کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں۔

گورنر بلوچستان
موجودہ
امان اللہ خان یاسین زئی

4 اکتوبر 2018ء سے
رہائشگورنر ہاؤس
مدت عہدہپانچ سال
تشکیل1 جولائی 1970ء
ویب سائٹ[1]

بلوچستان میں گورنر کا عہدہ یکم جولائی 1970ء کو یحییٰ خان کی فوجی حکومت میں تشکیل دیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی وزارت عظمیٰ کے ایام میں گورنر کے عہدے کو دو مرتبہ ختم کیا گیا، پہلی مرتبہ 1973ء میں دوسری مرتبہ 1974ء سے 1976ء تک۔ جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کے دنوں میں جنرل رحیم الدین خان گورنر بلوچستان کے عہدے پر طویل عرصے تک فائز رہے۔ حتیٰ کہ پرویز مشرف کی فوجی حکومت کے ایام میں بھی 1999ء سے 2002ء تک یہاں گورنر راج نافذ رہا۔

بلوچستان کے موجودہ گورنر امان اللّٰہ یاسین زئی ہیں جنھوں نے 04 اکتوبر2018ء کو یہ عہدہ سنبھالا ہے۔

بلوچستان کے گورنروں کی فہرست ترمیم

گورنر کا نام قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا
لیفٹیننٹ جنرل ریاض حسین یکم جولائی، 1970ء 25 دسمبر، 1971ء
غوث بخش رئیسانی 25 دسمبر، 1971ء 29 اپریل، 1972ء
غوث بخش بزنجو 29 اپریل، 1972ء 15 فروری، 1973ء
محمد اکبر خان بگٹی 15 فروری، 1973ء 3 جنوری، 1974ء
احمد یار خان 3 جنوری، 1974ء ستمبر، 1977ء
خدا بخش مری ستمبر، 1977ء ستمبر، 1978ء
لیفٹیننٹ جنرل رحیم الدین خان ستمبر، 1978ء مارچ، 1984ء
لیفٹیننٹ جنرل فاروق شوکت خان لودھی مارچ، 1984ء جولائی، 1984ء
لیفٹیننٹ جنرل خوشدل خان آفریدی جولائی، 1984ء دسمبر، 1985ء
جنرل موسیٰ خان دسمبر، 1985ء 12 مارچ، 1991ء
میر ہزار خان کھوسو (نگراں) 12 مارچ، 1991ء جولائی، 1991ء
سردار گل محمد خان جوگیزئی جولائی، 1991ء 1994ء
بریگیڈیئر عبد الرحیم درانی (نگراں) 1994ء مئی، 1994ء
لیفٹیننٹ جنرل عمران اللہ خان مئی، 1994ء 8 اپریل، 1997ء
امیر الملک مینگل (پہلی مرتبہ) (نگراں) 8 اپریل، 1997ء 22 اپریل، 1997ء
میاں گل اورنگزیب 22 اپریل، 1997ء 17 اگست، 1999ء
سید فضل آغا 17 اگست، 1999ء 21 اکتوبر، 1999ء
امیر الملک مینگل (دوسری مرتبہ) 21 اکتوبر، 1999ء یکم فروری، 2003ء
لیفٹیننٹ جنرل عبد القادر بلوچ یکم فروری، 2003ء 11 اگست، 2003ء
اویس احمد غنی 11 اگست، 2003ء 5 جنوری، 2008ء
امان اللہ خان یاسین زئی (نگران) 5 جنوری، 2008ء 28 فروری، 2008ء
ذوالفقار علی مگسی 28 فروری، 2008ء 11 جون، 2013ء
محمد خان اچکزئی 11 جون 2013ء 6 ستمبر 2018ء
عبد القدوس بزنجو (نگران) 6 ستمبر 2018ء 4 اکتوبر 2018ء
امان اللہ خان یاسین زئی 4 اکتوبر 2018ء 7 جولائی 2021ء
سید ظہور احمد آغا 7 جولائی 2021ء تا حال

متعلقہ مضامین ترمیم