گیس کے قوانین (انگریزی: Gas laws) اٹھارویں صدی کے اختتام پر بنائے گئے

پریشر فیکٹر ترمیم

گیس اپنی حرارت کی بنیاد پر بیچی جاتی ہے لیکن اس کے میٹر گیس کا حجم ناپتے ہیں کیونکہ ایسے میٹر جو گزرتی گیس کی حرارت ماپ لیں بہت مہنگے ہوتے ہیں اور گھروں اور چھوٹے کاروباری یونٹوں میں استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ حجم hm 3 یعنی کہ ہیکٹومیٹر کیوب میں ناپا جاتا ہے اور حرارت mmbtu میں۔

حجم کو حرارت میں بدلنے کے لیے گیس کی حرارت جسے گراس کیلوریفک ویلیو GCV کہا جاتا ہے، کو سیلز میٹر اسٹیشن میں نصب پراسس گیس کرومیٹروگراف process gas chromatograph نامی مشین سے ایک خاص پریشر اور درجہ حرارت پرگزرتی گیس پر مسلسل ناپا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ ساٹھ ڈگری فارن ہائیٹ اور 14.65 پاؤنڈ فی مربع انچ ہوتی ہے اور اسے بیس base پریشر کہا جاتا ہے۔ جی سی وی پاکستان میں btu/standard cubic feet میں ناپی جاتی ہے یعنی کے ایک سٹینڈرڈ مکعب فٹ میں حرارت کی مقدار۔ بعد میں جتنے بھی سٹینڈرڈ مکعب فٹ میٹر سے ناپے جاتے ہیں ان کو جی سی وی سے ضرب دے کر کل صرف شدہ حرارت کی مقدار مل جاتی ہے۔

یہاں پر ایک ٹیکنیکل مسئلہ آ جاتا ہے کہ گیس کا حجم درجہ حرارت اور پریشر سے بڑھتا یا کم ہوتا ہے۔ گھریلو میٹر درجہ حرارت کی تبدیلی کو تو کنٹرول کر لیتے ہیں لیکن ان کی پیمائش گیس کے پریشر کے ساتھ بدلتی ہے۔ لہذا میٹر کے نیچے ایک ریگولیٹر لگایا جاتا ہے جسے ایک خاص پریشر جو گھروں میں عموماً ہوا کے دباؤ سے چوتھائی پونڈ فی مربع انچ یا آٹھ انچ پانی کے کالم زیادہ پر سیٹ رکھا جاتا ہے جسے گیج پریشر کہتے ہیں۔ اس پریشر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک مینومیٹر manometer نام کا گیج استعمال کیا جاتا ہے جو ہوا کے دباؤ کو ریفرنس استعمال کرتے ہوئے گیس کا دباؤ ناپتا ہے۔ لہٰذا ٹوٹل گیس کا دباؤ، ریگولیٹر اور بیرونی ہوا کے دباؤ کو جمع کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ اس پریشر (ریگولیٹر + ہوا کا دباؤ) کا جو تناسب Base پریشر سے بنتا ہے، پریشر فیکٹر کہتے ہیں اور میٹر کے ناپے ہوئے یونٹس کو پریشر فیکٹر سے ضرب دینے پر وہ حجم مل جاتا ہے جس کو جی سی وی اسے ضرب دے کر گیس کی استعمال شدہ حرارت مل جاتی ہے جس پر ٹیرف ریٹ لگایا جاتا ہے۔ آسان زبان میں حجم سے رقم اس ترتیب سے بنتی ہے۔ پہلے میٹر سے حجم ناپنا، بعد میں اس کو پریشر فیکٹر سے ضرب دے کر بیس پریشر کے حجم میں تبدیل کرنا، پھر اس کو جی سی وی سے ضرب دے کر گیس کی حرارت ناپنا اور پھر حجم کی مناسبت سے ٹیرف سے ضرب دے کر صرف شدہ گیس کی قیمت نکالنا۔

حوالہ جات ترمیم


ا