ہم جنس پرست عورت  (انگریزی: Lesbian) اس عورت کو کہتے ہیں جو دوسری عورتوں کی طرف رومانوی، جذباتی یا جنسی کشش محسوس کرتی ہو۔ ہم جنس پرست عورت کے لیے انگریزی میں عام اصطلاح 'لیسبئین (lesbian)' استعمال کی جاتی ہے جبکہ گے (gay) کی اصطلاح ہم جنس پرست مرد اور عورت دونوں کے لیے عام ہے، لیکن خصوصاً ہم جنس پرست عورتوں کا حوالہ دینے کے لیے لیسبئین (lesbian) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم وہ عورتیں یا مرد جو دونوں جنس کے لوگوں یعنی مردوں اور عورتوں دونوں میں جنسی اور رومانوی کشش محسوس کرتے ہوں، ان کے لیے دو جنسیت پرست یا انگریزی کی بائی سیکشول (Bisexual) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

lesbian couple
ہم جنس پرست عورتوں کی ایک جوڑی