ہندسیاتِ حیاتیاتی نظامات

انجینئری حیاتیاتی نظامات (biological systems engineering)، ایک وسیع البنیاد، ہندسیات و حیاتی طرزیات میں شمار کیا جانے والا ایسا شعبہ ہے کہ جن میں حیاتیاتی اور کیمیائی علوم پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ہندسیاتی اصولوں کی مدد سے تحقیق کی جاتی ہے۔ اس شعبۂ علم احاطہ کیے جانے والی تحقیق اور وراثی ہندسیات و طبی حیاتی ہندسیات میں گو بسا اوقات خاصی مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود یہ وراثی انجینئری سے مختلف ہے کہ وراثی انجینئری (genetic engineering) میں بطور خاص سالماتی حیاتیات پر توجہ مرکوز ہوتی ہے جبکہ طبی حیاتی انجینئری میں ایسے حیاتیاتی نظامات کو پیش نظر رکھا جاتا ہے جو بطور خاص مطبی طب سے قریب ہوتے ہیں۔