ہنس راج کالج

نئی دہلی، بھارت میں واقع کالج

ہنس راج کالج (انگریزی: Hansraj College) دہلی یونیورسٹی سے ملحق ایک کالج ہے جو نئی دہلی، بھارت میں واقع ہے۔ NAAC نے اسے A+ کی ریٹنگ دی ہے۔ اس کا کل سی جی پی اے 3.62 تھا۔[1] کالج میں سائنس، لبرل آرٹس اور کامرس کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کی بنیاد 1948ء میں رکھی گئی تھی اور تب سے ہی کالج میں کئی شعبہ جات میں اہم افراد پیدا کیے ہیں وہ اپنے اپنے میدانوں میں نمایاں کام کر رہے ہیں۔ یہ دہلی یونیورسٹی اور دہلی کا پہلا کالج تھا جس نے اپنے کیمپس میں بھارت کا قومی پرچم ترنگا پھہرایا تھا۔ یہ فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی کوششوں سے ممکن ہو پایا تھا۔ پرچم 25 جنوری 2017ء کو ہنس راج کالج کے الیومنائی فاؤنڈیشن آف انڈیا کے نوین جندل نے پھیرایا تھا۔

ہنس راج کالج
 

معلومات
تاسیس 1948  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
محل وقوع
إحداثيات 28°40′44″N 77°12′37″E / 28.67888889°N 77.21027778°E / 28.67888889; 77.21027778   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شماریات
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تاریخ ترمیم

ہنس راج کالج کی قیام 26 جولائی 1948ء کو ڈی اے وی کالج مانیجنگ کمیٹی کے ذریعہ عمل میں آیا تھا۔ یہ کالج قوم پرست اور معروف ماہر تعلیم اور سماجی کارکن مہاتما ہنس راج کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔ ابتدا میں یہ صرف مذکر طلبہ کے لیے قائم کیا گیا تھا مگر 1978ء میں خواتین کو بھی داخلہ دیا گیا۔ ہنس راج کالج میں سائنس میں سینٹ اسٹیفنس کے بعد اور کامرس میں ایس آر سی سی کے بعد دہلی یونیورسٹی کا دوسرا بہترین کالج ہے۔ یہ ڈی اے وی گروپ کے بڑے کالجوں میں سے ایک ہے۔دی اے وی کے ملک بھر میں کل 700 کالج ہیں۔ ہنس راج کالج میں 5000 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور یہ دہلی یونیورسٹی سے ملحق شدہ بڑے کالجوں میں سے ایک ہے۔۔[2] ہنس راج کالج کئی برسوں میں تمام شعبہ جات میں بھارت کے بہترین کالجوں میں رہا ہے۔[3][4][5][6]

داخلہ ترمیم

ہنس راج کالج میں داخلہ دہلی یونیورسٹی کے طرز پر ہوتا ہے۔ اس کالج میں داخلہ کے لیے یونیورسٹی کی طرف جاری کردہ داخلہ فارم بھرنا پڑتا ہے۔ یونیورسٹی ایک متعین تاریخ پر کٹ آف لسٹ جاری کرتی ہے جس میں تمام کورسز کی لسٹ ہوتی ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Accreditation List"۔ web5.kar.nic.in۔ 18 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اپریل 2018 
  2. "About Hansraj"۔ 13 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. "Best Arts Colleges in India 2019"۔ Collegesearch.in۔ 31 دسمبر 2018۔ 07 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2019 
  4. "Best Commerce Colleges in India, 2010 - | Photo20 | India Today |"۔ Indiatoday.intoday.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2013 [مردہ ربط]
  5. "Best Arts Colleges in India, 2010 - | Photo6 | India Today |"۔ Indiatoday.intoday.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2013 [مردہ ربط]
  6. "Best Science Colleges in India, 2010 - | Photo17 | India Today |"۔ Indiatoday.intoday.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2013 [مردہ ربط]