ہیملٹن کا شہر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کا ساحلی شہر ہے۔ جب جارج ہیملٹن نے ڈیورنڈ کا فارم 1812ء کی جنگ کے فوراً بعد خریدا تو اس جگہ کا نام انھوں نے ہیملٹن رکھا۔ جلد ہی یہاں لوگ بہت بڑی تعداد میں آ کر بسنے لگے اور جھیل اونٹاریو کے مغرب میں گولڈن ہارس شو کے علاقے میں اسے صنعتی مرکز کا درجہ مل گیا۔ یکم جنوری 2001ء کو ہیملٹن کے شہر اور دیگر مضافات کو ملا کر میونسپلٹی بنا دی گئی۔ یہاں کے باشندوں کو ہیملٹونین کہتے ہیں۔ 1981ء سے یہ میٹروپولیٹن کا علاقہ کینیڈا میں 9ویں اور اونٹاریو میں تیسرے نمبر پر بڑا علاقہ ہے۔ روایتی طور پر مقامی معیشت پر سٹیل اور بھاری صنعتوں کا غلبہ رہا ہے۔ پچھلی دہائی میں البتہ یہ رحجان خدمات اور بالخصوص صحت کی سہولیات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہیملٹن ہیلتھ سائنسز میں تقریباً 10000 افراد کام کر رہے ہیں اور یہ تقریباً 22 لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔ ہیملٹن میں رائل بوٹینیکل گارڈن، کینیڈین وار پلین ہیریٹیج میوزیم، بروس ٹریل، میک ماسٹر یونیورسٹی اور موہاک کالج موجود ہیں۔ اپنے محل وقوع کی وجہ سے ٹی وی کے بہت سارے ڈرامے اور فلمیں یہاں بنائی گئی ہیں۔

شہر
City of Hamilton
Counter Clockwise from the Top: View of Downtown Hamilton from Sam Lawrence Park, Hamilton City Hall, Bayfront Park Harbour Front Trail, Historic Art Deco and Gothic Revival Pigott Building complex, ویبسٹر آبشار, Dundurn Castle
Counter Clockwise from the Top: View of Downtown Hamilton from Sam Lawrence Park, Hamilton City Hall, Bayfront Park Harbour Front Trail, Historic Art Deco and Gothic Revival Pigott Building complex, ویبسٹر آبشار, Dundurn Castle
ہیملٹن
قومی نشان
عرفیت: "Ambitious City", "The Hammer", "Steeltown"[1][2][3]
نعرہ: Together Aspire – Together Achieve
کینیڈا کے صوبہ انٹاریو میں واقع
کینیڈا کے صوبہ انٹاریو میں واقع
ملککینیڈا
صوبہانٹاریو
IncorporatedJune 9, 1846[4]
حکومت
 • ناظم شہرFred Eisenberger
 • City CouncilHamilton, Ontario City Council
 • MPs
 • MPPs
رقبہ[5]
 • شہر1,138.11 کلومیٹر2 (439.43 میل مربع)
 • زمینی1,117.11 کلومیٹر2 (431.32 میل مربع)
 • آبی21 کلومیٹر2 (8 میل مربع)
 • شہری227.70 کلومیٹر2 (87.92 میل مربع)
 • میٹرو1,371.76 کلومیٹر2 (529.64 میل مربع)
بلند ترین  پیمائش324 میل (1,063 فٹ)
پست ترین  پیمائش75 میل (246 فٹ)
آبادی (2011)[5][6]
 • شہر519,949 (10th)
 • کثافت465.4/کلومیٹر2 (1,205/میل مربع)
 • میٹرو721,053 (9th)
 • نام آبادیHamiltonian
 [7]
منطقۂ وقتEST (UTC−5)
 • گرما (گرمائی وقت)EDT (UTC−4)
Postal code spanL0R, L8E to L8W, L9A to L9C, L9G to L9H, L9K
ٹیلی فون کوڈ226, 289, 519 and 905
ویب سائٹwww.hamilton.ca

تاریخ ترمیم

نوآبادیاتی دور سے قبل یہاں غیر جانبدار مقامی باشندے یہاں کی زیادہ تر زمین کو استعمال کرتے تھے۔ ان قبائل نے برطانویوں اور فرانسیسی افراد کی حمایت ہرون قبائل کے خلاف کی تھی۔ 1784 میں امریکا سے جان بچا کر بھاگنے والے تقریباً دس ہزار برطانوی وفادار افراد کی اکثریت بالائی کینیڈا (موجودہ دور کے جنوبی اونٹاریو) میں آن آباد ہوئی۔ ان کے فوراً بعد ہی دیگر امریکی آ کر یہاں آباد ہونے لگے جو تاج برطانیہ کے وفادار تو نہیں تھے لیکن یہاں کی سستی اور قابل کاشت زمین کا لالچ انھیں یہاں لے آیا۔ ابتدا میں گور کے ضلع میں ہیملٹن کو اتنی اہمیت حاصل نہ ہو سکی اور مستقل جیل بھی 1832 میں بنی۔ بعد ازاں 13 فروری 1833 میں ایک حکم نامے سے شہر کی حدود اور پہلے پولیس بورڈ کا قیام عمل میں آیا۔ 9 جون 1846 میں پارلیمان کے ایک حکم پر اسے شہر کا درجہ دے دیا گیا۔ جوں جوں شہر بڑھتا گیا، کئی اہم عمارات تعمیر ہوتی گئیں۔ کینیڈا میں پہلی تجارتی ٹیلی فون کی سروس، برطانوی سلطنت میں پہلی اور شمالی امریکا کی دوسری ٹیلی فون ایکسچینج یہاں 1877 اور 1878 کے درمیان بنیں۔ 20ویں صدی کے اوائل میں یہاں کی آبادی بڑھتی گئی اور کئی صنعتیں یہاں قائم ہوئیں جن میں سٹیل بنانے کے کارخانے، پراکٹر اینڈ گیمبل، بیچ نٹ پیکنگ کمپنی وغیرہ اہم تھیں۔ 1929 میں فلک بوس عمارت کی تعمیر، 1960 تک آبادی میں مسلسل اضافے، ٹورنٹو سے میک ماسٹر یونیورسٹی کی ہیملٹن منتقلی، ائیرپورٹ کا قیام، سٹڈ بیکر کمپنی کے کار بنانے کے کارخاناے کا قیام وغیرہ سے شہر میں نہ صرف تجارتی بلکہ تعلیمی اور معاشی ترقی جاری رہی۔ یکم جنوری 2001 کو ہیملٹن اور اس کے مضافات کو ملا کر ایک نیا شہر بنا دیا گیا۔ پرانے شہر میں 331131 افراد جبکہ نئے بننے والے شہر میں 490268 افراد رہتے ہیں۔

جغرافیہ ترمیم

ہیملٹن کا شہر جنوبی اونٹاریو کے مغربی سرے پر نیاگرا کے جزیرہ نما پر واقع ہے اور جھیل اونٹاریو کے مغربی کنارے پر پھیلا ہوا ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ شہر گولڈن ہارس شو کے علاقے کے عین وسط اور ٹورنٹو اور بفیلو، نیویارک کے تقریباً درمیان میں ہے۔ شہر کے ایک طرف ہیملٹن کی بندرگاہ اور دوسری طرف نیاگرا ہے۔

موسم ترمیم

ہیملٹن کا موسم ہیومڈ کانٹی نینٹل نوعیت کا ہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ تاہم کینیڈا کے دیگر شہروں کی نسبت اس کا موسم زیادہ معتدل رہتا ہے۔ ائیرپورٹ کھلی اور نسبتاً بلند جگہ پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں نسبتاً کم درجہ حرارت اور زیادہ برف گرتی ہے۔

آبادی ترمیم

2006 کی مردم شماری کے مطابق شہر کی 20 فیصد سے زیادہ آبادی کینیڈا سے باہر پیدا ہوئی تھی۔ ٹورنٹو اور وینکوور کے بعد یہ تیسری بلند ترین شرح ہے۔ تقریباً 78 فیصد افراد مسیحی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں تاہم دیگر مذاہب بھی یہاں موجود ہیں جن میں یہودی، بدھ مت، جین مت، ہندو مت وغیرہ اہم ہیں۔ غیر مسیحی مذاہب میں اسلام سب سے زیادہ پیروکار رکھتا ہے۔

معیشت ترمیم

اونٹاریو کے صوبے میں اہم ترین صنعت مینوفیکچرنگ کی ہے اور ٹورنٹو سے ہیملٹن کے علاقے میں بہت صنعتیں قائم ہیں۔ اونٹاریو میں اوشاوا کے علاقے سے جھیل اونٹاریو کے مغربی کنارے پر نیاگرا کی آبشار تک کا علاقہ گولڈن ہارس شو کہلاتا ہے اور ہیملٹن اس کے عین مرکز میں واقع ہے۔ گولڈن ہارس شو کے علاقے میں تقریباً 81 لاکھ افراد رہتے ہیں۔ یہ علاقہ 150 میل لمبا اور 50 میل چوڑا ہے۔ کینیڈا کا 60 فیصد سٹیل ہیملٹن میں پیدا ہوا ہے۔

جڑواں شہر ترمیم

ہیملٹن کے مندرجہ ذیل جڑواں شہر ہیں:

  • فلنٹ، مشی گن، امریکا
  • پٹز برگ، پنسلوانیا، امریکا
  • فوکویاما، جاپان
  • ما آن شان، ان ہوئی، چین
  • منگلور، بھارت[9]
  • مونٹیری، میکسیکو[10]
  • راکل مٹو، سسلی، اٹلی
  • سراسوٹا، فلوریڈا، امریکا
  • شانیگن، کیوبیک، کینیڈا
  • والی پیلگنا، ابروزو، اٹلی

حوالہ جات ترمیم

  1. Thomas Melville Bailey (1991)۔ Dictionary of Hamilton Biography (Vol II, 1876–1924)۔ W.L. Griffin Ltd 
  2. Daniel Nolan (December 22, 2011)۔ "Bieber Fever hits the Hammer"۔ The Hamilton Spectator۔ Metroland Media۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2015 
  3. Daniel Nolan (April 6, 2011)۔ "Showdown in Steeltown"۔ The Hamilton Spectator۔ Metroland Media۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2015 
  4. ^ ا ب "Community Highlights for Hamilton (City)"۔ 2001 Canadian Census۔ Statistics Canada۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 4, 2008 
  5. "Stats Canada 2006 Canadian Census: Hamilton, Ontario"۔ Statistics Canada۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2015 
  6. Census Profile. 2.statcan.gc.ca. Retrieved on 2013-07-26.
  7. Minimum is Lake Ontario, maximum in Flamborough near Mountsberg Reservoir as per City of Hamilton GIS
  8. "Mangalore, India"۔ The Hamilton Mundialization Committee۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2015 
  9. "Monterrey, Mexico"۔ The Hamilton Mundialization Committee۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2015