ہیپاٹائٹس ای وائرس ای سے پھیلتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کی یہ قسم زیادہ خطر ناک نہیں ہوتی۔ بچے اس مرض میں کم مبتلا ہوتے ہیں۔ مگر اس مرض کا حملہ حاملہ خواتین پر ہو جائے تو ان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

وجوہات ترمیم

گندہ پانی, خراب اور باسی سبزیوں یا پھلوں کا استعمال اس مرض کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے۔

علامات ترمیم

رنگت پیلی پڑنا, تھکاوٹ, بھوک کی کمی, جسم پر خارش, چھاتیوں اور جگر کا سائز بڑھنا, پیٹ میں ہلکا درد, سر میں مسلسل درد, زبان پر پیلی یا سفید تہ اور ہر وقت ہلکا بخار رہنا وغیرہ۔