فرانکو رومانیہ مصنف، ڈراما نگار یوجین آئنسکو (Ionesco) کے مقبول ڈراموں نے جدید تہذیب اور معاشرت کی انحطاط پذیری اور فرد کے زوال پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔ کائنات میں فرد بے بس ہے اور اس کا وجود لاوجود ہے۔ اور یہی مایوسی اور یسپائیت ان کے ڈراموں کو "لایعنیت" میں تبدیل کردیتا ہے۔ اور یوں ان کا نام "لایعنی تھیٹر" کے بنیاد گذاروں میں شامل ھوجاتا ہے۔ آئنسکو کے ڈرامے کی بنیادی سطح ان کا با مقصد ابلاغ ہے۔ ان کے ڈراموں میں امکانی معنویت بھری ھوتی ہے۔ ان کے ڈرامے لایعنیت، حقیقت برائے حقیقت کے درمیان حد بندی توڑنے کی کوشش ہیں۔ وہ روز مرہ کی حقیقتوں کو بڑھا چڑھا کر اسے بے معنی بنا کر پیش کرتے ہیں۔ ائنسکو کا خیال ہے انسانوں کے مابیں ابلاغ ناممکن ہے۔ یوجین آئنسکو (lonesco)ان کی ماں فرانسیسی اور باپ کو تعلق رومانیہ سے تھا۔ بخارسٹ کے قریب، رومانیہ کے شہر سلاطینہ (slatina) میں، 26 نومبر، 1912 کو پیدا ہوئے۔ اسی سال ان کا خاندان پیرس چلا گیا۔، وہ 12 سال کی عمر میں واپس رومانیہ چلے گئے۔ اور انھوں نے بخارسٹ یونیورسٹی میں فرانسیسی زبان میں خصوصی ثانوی تعلیم مکمل کی۔ 1936 سے 1938 تک انھوں نے بخارسٹ کے ایک ثانوی اسکول میں فرانسیسی کے استاد مقرر ھوئے۔. 1936 میں روڈیکا بریلینو( RODICA BURILeno) سے شادی کی اور ہنی مون یونان میں منائی۔۔ انھوں نے۔۔۔ "بودلیر سے فرانسیسی شاعری میں گناہ اور موت "۔۔ پر ایک مقالہ لکھنے کے لیے فرانسیسی حکومت کی جانب سے گرانٹ حاصل کی۔ جنگ کے دوران انھوں نے پیرس کے ایک پبلشنگ ہاؤس میں پروف خواں (Proofreader ) کے طور پر کام کیا۔ ان کے مشہور ڈرامے یہ ہیں:

  • The Bald Soprano (1950)
  • Salutations (1950)
  • The Lesson (1951)
  • The Motor Show (1951)
  • The Chairs (1952)
  • The Leader (1953)
  • Victims of Duty (1953)
  • Maid to Marry (1953)
  • Amédée, or How to Get Rid of It (1954)
  • Jack, or The Submission (1955)
  • The New Tenant (1955)
  • The Picture (1955)
  • Improvosation (1956)
  • The Foot of The Wall (1956]]
  • The Future is in Eggs, or It Takes All Sorts to Make a World (1957)
  • The Killer (1958)
  • Foursome (1959)
  • Rhinoceros (1959
  • Learning to Walk (1960)
  • Frenzy For Two, or More (1962)
  • Exit The King (1962)
  • Stroll in The Air (1962)
  • Hunger and Thirst (1964)
  • The Hard Boiled Egg (1966)
  • The Oversight (1966)
  • The Mire (1966)
  • The Killing Game aka Here Comes a Chopper (1970)
  • The Duel (1971)
  • Double Act (1971)
  • Macbett (1972)
  • Oh, What a Bloody Circus aka A Hell of a Mess (1973)
  • Man with Bags (1977)
  • Journeys Among * Dead (1980)
  • Viscount (unfinished)
یوجین آئنسکو

آئنسکو کے ڈراموں میں معاشرتی، سیاسی اور وجودی بغاوت بھری ھوئی۔ وہ حکومت شکن بھی ہے اور دینا میں جدید انساں کے وجود کو وہ بے معنی تصور کرتے ہیں اور انھوں نے مزاحیہ او طنزیہ انداز میں اپنے ڈراموں میں روایتی ہیت اور مواد کو رد کرتے ھوئے اپنے ڈرامائی اظہار اور اسلوب میں نراجی منطقی پلاٹ، کردار کا ارتقا اور فرد کے بے معنی دینا کو اجاگر کیا ہے۔

آئنسکو کی موت 29 مارچ، 1994 کو عمر 84 میں ھوئی۔. انھیں پیرس میں Cimetière DU Montparnasse کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔. ان پر مشہور مفکرین، نقادوں نے فرانسیسی اور دیگر زبانوں میں لکھا ہے۔ ایک طویل عرصہ فرانس مین قیام کرنے والے اس ادیب کو رومانیہ میں بھی اپنے ملک کا اہم ادیب تصور کیا جاتا ہے۔