یولی یوایل ادلستین (عبرانی: יולי-יואל אדלשטיין‎‎، روسی: Ю́лий Ю́рьевич Эдельште́йн، یوکرینی: Ю́лий Ю́рійович Едельште́йн‎، پیدائش 5 اگست 1958ء) ایک اسرائیلی سیاست دان ہیں۔ سویت یونین میں معروف مزاحمتیوں میں سے ایک تھے۔ وہ سنہ 2013ء سے کنیست کے اسپیکر ہیں۔

یولی یوایل ادلستین
 

مناصب
رکن کنیست[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
17 جون 1996  – 7 جون 1999 
پارلیمانی مدت 14ویں کنیست 
وزیر مہاجرین   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 جون 1996  – 6 جولا‎ئی 1999 
رکن کنیست[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
7 جون 1999  – 17 فروری 2003 
پارلیمانی مدت 15ویں کنیست 
رکن کنیست[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
17 فروری 2003  – 10 مارچ 2003 
پارلیمانی مدت 16ویں کنیست 
رکن کنیست[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
10 مارچ 2003  – 17 اپریل 2006 
پارلیمانی مدت 16ویں کنیست 
رکن کنیست[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
27 فروری 2007  – 24 فروری 2009 
دنی نوہ 
 
رکن کنیست[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
24 فروری 2009  – 5 فروری 2013 
پارلیمانی مدت 18ویں کنیست 
وزیر امور انتشار   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
31 مارچ 2009  – 18 مارچ 2013 
رکن کنیست[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
5 فروری 2013  – 9 جولا‎ئی 2014 
پارلیمانی مدت 19ویں کنیست 
اسپیکر کنیست   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 مارچ 2013  – 26 مارچ 2020 
ریوین ریولین 
 
رکن کنیست[2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
9 جولا‎ئی 2014  – 31 مارچ 2015 
پارلیمانی مدت 19ویں کنیست 
معلومات شخصیت
پیدائش 5 اگست 1958ء (66 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چیرنیوتسی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت یوکرینی سوویت اشتراکی جمہوریہ
اسرائیل  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت قومی مذہبی جماعت (–1996)
اسرائیل بعالیاہ (1996–2003)
لیکود (2003–)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان روسی[1]،  عبرانی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

یولی ادلستین چیرنیوتسی، سویت یونین (موجودہ یوکرین) میں یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ انیتا ادلستین یہودی جبکہ ان کے والد یوری ادلستین یہودی باپ اور مسیحی باپ کے بیٹے تھے۔ دونوں نے مسیحیت قبول کر لی تھی، ان کے والد یوری اب کوستروما اوبلاست کے کارابانوا میں فادر جیورجی کے نام سے روسی راسخ العقیدہ مسیحی پادری ہیں۔[3][4] ان کے والدین ملک کی یونیورسٹیوں میں پڑھاتے تھے، یولی کی پرورش ان کے نانا نانی نے کی۔ ان کے نانا نے 70 برس کی عمر میں خود سے عبرانی زبان سیکھی اور وہ ریڈیو پر وائس آف اسرائیل سنتے تھے۔ جب یولی ادلستین کے نانا فوت ہو گئے تو یولی نے عبرانی زبان کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور کتب جیسے کہ لیون اورس کی ایگزوڈس پڑھی جن سے وہ متاثر ہوئے۔[5]

سنہ 1977ء میں یونیورسٹی کے دوسرے سال کے دوران یولی ادلستین نے اسرائیل ہجرت کرنے کے لیے ایگزٹ ویزا کی درخواست دی۔ بعد میں وہ عبرانی اساتذہ کے چھوٹے سے گروہ کے ساتھ مل گئے جو اپنے اپارٹمنٹوں میں کلاسوں کا انعقاد کرتے تھے۔[5]

سنہ 1979ء میں انھیں یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور انھیں کے جی بی اور مقامی پولیس نے ہراساں کیا۔ اس وقت کے دوران انھوں نے عام نوکریاں جیسے کہ گلیوں کی صفائی، سیکورٹی گارڈ اور کئی کیں۔[5]

سنہ 1984ء میں انھیں اور دوسرے عبرانی اساتذہ کو جعل سازی کے الزامات میں گرفتار کیا، یولی پر ڈرگ لینے کے الزامات تھے،[6][7][8][9][10][11] اور تین سال کی سزا سنائی گئی۔ انھیں سائبیریائی گولاگوں میں بھیجا گیا اور پہلے بوریاتیا میں پھر نووسیبیرسک میں سخت مشقت کروائی گئی۔ ایک عمارت کی تعمیر کے دوران وہ نیچے گر گئے جس کی وجہ سے ان کی کچھ ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ اسی وجہ سے یولی کو واپس بوریاتیا واپس منتقل کر دیا گیا، لیکن ان کی بیوی تانیہ نے دھمکی دی کہ اگر انھیں یہاں واپس لایا گیا تو وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گی۔[12]

یولی کو مئی 1987ء یوم آزادیِ اسرائیل کی شب کو رہائی ملی۔[12]

انھوں نے اسرائیلی دفاعی افواج میں قومی خدمت کی اور وہ کارپورل کے عہدے تک پہنچ گئے تھے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ חה"כ יולי יואל אדלשטיין — ناشر: کنیست
  2. http://main.knesset.gov.il/mk/Pages/MKPositions.aspx?MKID=1 — ناشر: کنیست
  3. Sergei L. Loiko (22 اپریل 2012)۔ "Russian Orthodox Church is in spiritual crisis, critics say"۔ لاس اینجلس۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015 
  4. "Russian priest visits son: Israel's absorption minister"۔ جیوش ٹیلی گرافک ایجنسی۔ 13 نومبر 1997۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015 
  5. ^ ا ب پ دبورہ سونتگ (21 جون 1999)۔ "From Siberia to Israeli Cabinet (No, he's not Sharansky)"۔ دی نیو یارک ٹائمز۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015 
  6. Encyclopaedia Judaica Year Book. 1986. p.366
  7. "When They Come for Us, We'll Be Gone: The Epic Struggle to Save Soviet Jewry". By Gal Beckerman. Chapter 12
  8. Philip Spiegel. "Triumph over tyranny: the heroic campaigns that saved 2,000,000 Soviet Jews". p. 157
  9. Maxim Shrayer. Leaving Russia: A Jewish Story. p.158
  10. The Listener. Volume 113. p.43. British Broadcasting Corporation, 1985.
  11. The Prosecution of Demonstrators Outside the Soviet Embassy: Hearing Before the Subcommittee on Administrative Practice and Procedure of the Committee on the Judiciary, United States Senate, Ninety-ninth Congress, Second Session, on Citizens Exercising Their Constitutionally Protected Rights, Protesting the Brutal Treating of Human Beings in Faraway Lands, May 15, 1986. p.30
  12. ^ ا ب ڈینا گولڈمین۔ "Yuli Edelstein"۔ دی جیوش ایجنسی آف اسرائیل۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015