یونانی گنتی اور اعداد یونانی گنتی درج ذیل ہے اور اعداد میں زیادہ تر حروف تہجی ہی استعمال ہوتے ہیں۔ یونانی گنتی کے الفاظ بہت سی اصطلاحات میں استعمال ہوتے مختلف علمی اور فنی اصطلاحات میں یہ الفاظ ان کا سابقہ بنتے ہیں۔

گنتی ترمیم

یونانی گنتی میں لکھی جانے والی اور بولی جانے والی گنتی میں کچھ فرق ہوتا ہے۔

1 - اینا - مونو سابقہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے

2 -دیو - سابقہ بائی

3 - تری یا

4 - تیسرآ

5 - پیندا

6 - ایکسے

7 - ایفتا

8 - اوختو

9 - اینیا

10 - دیکا (عام پول چال میں دیگا کہا جاتا ہے)

11 - اینویکا

12 - دودیکا (بولنے میں دودیگا)

یونانی عددی سابقے ترمیم

یونانی عددی سابقے یونانی زبان میں اور طرح سے بولے جاتے ہیں اور انگریزی زبان میں اور طریقے سے مرتجل ہوئے ہیں۔ دیگر زبانوں میں انگریزی سے منتقل ہونے والے یونانی عددی سابقے جو مختلف اصطلاحات میں استعمال ہوتے ہیں درج ذیل ہیں۔

  1. مونو =ایک
  2. ڈی =دو
  3. ٹری =تین
  4. ٹٹرا =چار
  5. پنٹا =پانج
  6. ہگزا =چھ
  7. ہپٹا =سات
  8. اکٹا =آٹھ
  9. نونا =نو
  10. ڈکا =دس
  11. آن ڈکا =گیارہ
  12. ڈو ڈکا =بارہ
  13. ٹری ڈکا =تیرہ
  14. ٹٹراڈکا =چودہ
  15. پنٹا ڈکا =پندرہ
  16. ہگزا ڈکا =سولہ
  17. ہپٹا ڈکا =سترہ
  18. اکٹ ڈکا =اٹھارہ
  19. نونا ڈکا =انیس
  20. ای کوزا =بیس
  21. آن ای کوزا =اکیس

اعداد ترمیم

یونانی زبان میں اعداد کو لکھنے کے لیے یونانی حروف تہجی کے ساتھ کوئی ایک علامت استعمال ہوتی ہے:

علامت قدر علامت قدر علامت قدر
αʹ 1 ιʹ 10 ρʹ 100
βʹ 2 κʹ 20 σʹ 200
γʹ 3 λʹ 30 τʹ 300
δʹ 4 μʹ 40 υʹ 400
εʹ 5 νʹ 50 φʹ 500
ϝʹ یا ϛʹ یا στʹ 6 ξʹ 60 χʹ 600
ζʹ 7 οʹ 70 ψʹ 700
ηʹ 8 πʹ 80 ωʹ 800
θʹ 9 ϟʹ 90 ϡʹ 900

آج کل جدید یونانی اعداد میں بڑے حروف ترجیح رکھتے ہیں۔ مثال:- Φίλιππος Βʹ = فلپ دوم۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم