شاہدره یا شاہدره باغ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کا مضافاتی علاقہ ہے جو دریائے راوی کے کنارے آباد ہے۔ یہ علاقہ تاریخی عمارت مقبرہ جہانگیر کی وجہ سے مشہور ہے جو مغل طرز تعمیر کا نادر نمونہ ہے۔ سکھ دور (1800ء تا 1839ء )میں اس مقبرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا سکھوں نے یہاں سے قیمتی پتھر اکھاڑ لیا اور اپنی عمارات میں استعمال کیا جس کی وجہ سے اس عمارت کا حسن گہنا گیا اس کے علاوہ یہاں سکھ فوجی دستے مقیم رہتے تھے جس کی وجہ سے مقبرے کی رونق ختم ہو گئی ۔

شاہدره باغ
 

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 31°37′47″N 74°17′00″E / 31.6297°N 74.2833°E / 31.6297; 74.2833   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
Map

اگرچہ انگریز دور میں اسے مسلمانوں کی تحویل میں دے دیا گیا مگر انگریز حکومت نے اس کی بہتری کی طرف کسی قسم کی توجہ نہ دی انگریزوں نے تاریخی فصیل کو گرا کر یہاں سے ریلوے لائن بچھا دی جس کی وجہ سے نور جہان کا مقبرہ احاطہ سے باہر چلاگیا ،آج یہ مقبرہ حکمرانوں اور ارباب اقتدار کے سامنے ماتم کناں دکھائی دیتا ہے۔

قومی شاہراہ (جی ٹی روڈ) اس علاقہ کے درمیان سے گزرتی ہے۔

شاہدره باغ ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی کراچی - پشاور مرکزی ریلوے لائن پر شاہدره باغ میں واقع ہے۔ یہاں کچھ اکسپريس ٹرینیں روکتیں ہیں۔ یہ شاہدره باغ - سانگلہ ہل اور شاہدره باغ - نارووال‎ برانچ ریلوے لائنوں کا جنکشن بھی ہے۔

تصاویر ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔