حضرت خالدہ ؓ اہل کتاب صحابیہ رسول تھی۔

حضرت خالدہ ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

خالدہ یاخلدہ نام، باپ کا نام حارث، حضرت عبد اللہ بن سلام کی چچی ہوتی تھیں۔

اسلام

ترمیم

حضرت عبداللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کی آمد کے منتظر تھے کہ ایک شخص نے آپ کی آمد کا مژدہ سنایا، میں بے تابی سے اُٹھا، میری چچی خالدہ میرے پاس بیٹھی ہوئی تھیں، میری بے تابی دیکھ کرانھوں نے کہا کہ موسیٰ بن عمران کا اگرظہور ہوتا توکیا تمھیں اس سے زیادہ مسرت نہ ہوتی؟ حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا: خدا کی قسم یہ تونبوت میں موسیٰ علیہ السلام کے ساتھی ہیں، دونوں کی بعثت کا مقصد ایک ہے، اس پران کی چچی نے تعجب سے کہا کہ کیا یہ وہی نبی تونہیں ہیں جن کی بعثت کے ہم سب منتظر تھے؟ حضرت عبد اللہ بن سلام نے انھیں اثبات میں جواب دیا اور وہاں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور اسلام کی دولت سے بہرہ اندوز ہوئے اور پھرگھر آکرگھر کے سارے افراد کوجن میں حضرت خالدہ رضی اللہ عنہا بھی شامل تھیں، اس سے بہرہ اندوز کیا۔ زندگی کے دوسرے کارنامے اور وفات وغیرہ کے متعلق کوئی تصریح نہیں مل سکی۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اصابہ