قائد اعظم کی مسلم لیگ سرکل بکوٹ میں 1942 میں قائم ہو چکی تھی، قیام پاکستان سے قبل موجودہ یو سی بیروٹ میں مسلم لیگ میں شمولیت کا پہلا اعزاز حاصل کرنے والے عباس خان عرف مہندو لالہ تھے، ان کی تحریک پر 1945 میں ہزاروں روپے چندہ بھی کیا گیا جو نقدی کی صورت میں مسلم لیگ کی فنڈز میں عباس خان نے کوہالہ کے مقام پر قائد اعظم محمد علی جناح کو موجودہ ڈاک بنگلہ میں باسیاں کے محمد کریم خان کی طرف سے دئے جانے والے استقبالیہ میں انھوں نے اہلیان بیروٹ کی طرف سے پیش کیا تھا، لمحہ موجود میں انہی اولین مسلم لیگی محمد عباس خان کے اکلوتے فرزند خالد عباس عباسی اسی یو سی کے (کے پی کے حکومت کے نئے نظام کے تحت) رکن ضلع کونسل ہیں۔

خالد عباس عباسی
تفصیل=
تفصیل=

رکن ضلع کونسل ایبٹ آباد
مدت منصب
2014 – 2019
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1956ء (عمر 67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زندگی ترمیم

یونین کونسل بیروٹ سے رکن ضلع کونسل ایبٹ آباد خالد عباس عباسی کا تعلق اس گھرانے سے ہے جس نے قیام پاکستان سے قبل اس وقت تحریک پاکستان کا ساتھ دیا جب قائد اعظم کو ہزارہ کے ساتھ ساتھ اس سرکل بکوٹ سے بھی سپورٹ کی ضرورت تھی، خالد عباس سے ابتدائی تعلیم ہائی اسکول اوسیاہ، مری سے حاصل کی اور پھر وہ روزگار کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے مختلف مملک میں کنسٹرکشن کے انڈسٹری سے وابستہ رہے، وہ 2009 میں پاکستان واپس آ گئے۔

سیاسی کیرئیر ترمیم

ایک جدی پشتی مسلم لیگی ہونے کی حیثیت سے خالد عباسی کا مسلم سے تعلق گویا ایک خون کا رشتہ ہے، وطن واپس آنے کے بعد وہ قاءد کوہسار، سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے سردار مہتاب احمد خان (عباسی) کے بیروٹ میں فعال دست راست بنے اور تمام اہم علاقاءی امور سیاست میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف وقت بلکہ مالی لحاظ سے بھی بھر پور حصہ لیا، خیبر پختونخوا (سابق صوبہ سرحد) میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد جب برطانوی کائونٹی سسٹم کے تحت بلدیاتی نظام لایا گیا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار یونین کونسلوں کو برقرار رکھتے ہوئے ویلیج کونسلوں کا ایک کامیاب تصور پیش کیا گیا، اس نظام کے تحت ہر یونین کونسل سے ایک رکن ضلع کونسل اور ایک رکن تحصیل کونسل کے انتخاب کا فیصلہ ہوا جبکہ نئی ویلیج کونسلوں کے تحت بھی ایک میکنزم تیار کیا گیا، نون لیگ کی اعلیٰ قیادت کی رائے سے ان انتخابات میں خالد عباس عباسی کو ضلع کونسل کے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارہ گیا، تحریک انصاف سرکل بکوٹ کی جانب سے ان کا مقابلہ رفاق عباسی سے تھا جبکہ ان کی پارٹی نون لیگ بیروٹ میں بھی اس دوران میں بغاوت ہو گئی مگر انتخابی نتائج میں بہت تھوڑے مارجن سے ہی سہی، خالد عباسی نے کامیابی حاصل کر لی۔

تحریک بحالی اسکول ترمیم

بیروٹ سے رکن ضلع کونسل خالد عباسی نے یونین کونسل کے واحد تعلیمی ادارے ہایر سیکنڈری اسکول کی زلزلہ کے دوارن منہدم عمارت کی بحالی کا بیڑا اٹھایا ہے، یہ عمارت1964 میں ان کے والد سمیت قایدین علاقہ اورعوام کے ملک گیر چندہ سے تعمیر کی گءی تھی، خالد عباس نے اڑھای سال پہلے ایم پی اے سردار فرید خان کی صدارت میں اسکول بلڈنگ کی بحالی کیلءے ایک جلسہ کا اہتمام کیا، تاہم مالکان اراضی کی عدالتی کاررواءی سے یہ معاملہ آگے نہ بڑھ سکا، اب دوبارہ انھوں نے آل پارٹیز کی طرز پر پھر ایک اجلاس بلایا ہے جس میں بلڈنگ کی تعمیر نو کیلءے مالکان اراضی سے مذاکرات اور دیگر معاملات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

خدمات ترمیم

ہائر سیکنڈری اسکول بیروٹ کے اولڈ کیمپس کی بحالی اور تعمیر نو کے سلسلے میں یو سی کی چھ ویلیج کونسلوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے، وقاص عباسی کے فیس بک پیج پر دریافت کیے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یو سی بیروٹ سے ممبر ضلع کونسل خالد عباس عباسی نے کہا ہے کہ ۔۔۔۔ تعلیمی کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے جس میں امید ہے کہ تمام ارکان کمیٹی شرکت کریں گے ۔۔۔۔۔ وی سی کہو غربی کے ارکان کے نام دینے کا رکن تحصیل کونسل قاضی سجاول خان نے وعدہ کیا تھا جو انھوں نے ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی اسی طرح ایفا نہیں کیا ہے جیسے وہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد سے حالیہ ٹینڈر میں بیروٹ خورد و کلاں کے ترقیاتی سکیموں کے لیے لاکھوں روپے کے فنڈز تو دور کی بات ۔۔۔۔ ایک چھوہارہ بھی نہیں لا سکیں ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ ۔۔۔۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ ۔۔۔۔۔ قاضی سجاول خان ٹی ایم اے کے اجلاس میں اپنی نیند پوری کرنے کے لیے تشریف لے جاتے ہیں ۔

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم