خان بیلہ

خان بیلہ ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان کا ایک شہر ہے۔ خان بیلہ ضلع رحیم یار خان میں خان بیلہ قومی شاہراہ 5 پر واقع ہے۔ رحیم یار خان خان بیلہ


خان بیلہ
شہر
سرکاری نام
عرفیت:
Khan Bela خان بیلہ is located in پاکستان
Khan Bela خان بیلہ
Khan Bela
خان بیلہ
متناسقات: 28°57′N 70°43′E / 28.950°N 70.717°E / 28.950; 70.717
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع رحیم یار خان
بلندی76 میل (249 فٹ)
فہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈ068

خان بیلہ رحیم یار خان ضلع رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان کا ایک شہر ہے۔ خان بیلہ ضلع رحیم یار خان میں خان بیلہ قومی شاہراہ 5 پر واقع ہے۔ رحیم یار خان خان بیلہ سے 90 کلومیٹر (56 میل) اور بہاولپور 105 کلومیٹر (65 میل) دور ہے۔

تاریخ

ترمیم

سٹیٹ گزینیئر بہا و ل پور میں ہے کہ خان پو رکے شمال مشرق میں تقریباًاٹھارہ میل کے فاصلے پر خان بیلہ قصبہ آباد ہے۔ جسے 1750ء میں ایک اچھرانی داد پوترے نے تعمیر کروایا تھا۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس کی بنیاد خان نامی ایک ارائیں نے سولہویں صدی عیسوی میں رکھی تھی اس وقت خان بیلہ کے علاقے پر سیت پور کے ناہروں کی حکومت تھی۔ خان بیلہ میں مکانات کچے بھی ہیں او رپکے بھی۔ ایک ہی بازار ہے جوشمالاً جنوباًہے۔ یہاں گلیاں پختہ نہیں ہیں ۔

مزار

ترمیم

خان بیلہ میں مولوی سلطان محمود کا مزار جو سلسلہ چشتیہ کے مشہو ربزرگ خواجہ قاضی عاقل محمد کے خلیفہ تھے آپ کا انتقال 2 ربیع الاول 1239ھ کو ہوا تھا ۔

اہم عمارات

ترمیم

یہاں کی اہم عمارتوں میں جمعہ مسجد یا قاضی مسجد او رمولوی سلطان محمود کی خانقاہ قابل ذک رہیں۔ خان بیلہ آم کے باغات میں گھر اہوا ہے۔ یہ باغات صادق کینال کے دونوں کناروں کے ساتھ ساتھ تین میل تک پھیلے ہوئے ہیں۔ یہاں کھجور کے ہزاروں درخت بھی موجو د ہیں۔ جولائی اگست کے مہینے میں کھجور کی چنائی کے لیے یہاں لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔ یہاں کی آبادی زیادہ تر ارائیں ہے جن میں اکثر بڑے بڑے زمیندار ہیں۔ اکثر کے پاس چھوٹے چھوٹے باغات بھی ہیں۔ خان بیلہ پانچویں درجے کی میونسپلٹی قائم ہے جو دسمبر 1903ء میں قائم ہوئی تھی ۔

اہم شخصیات

ترمیم

مشہور شاعر بستی گچلاں کے مولوی عبداللہ پردرد نامور شاعر تھے۔ یہاں کی ادبی شخصیات میں سرائیکی شاعر قائل (ٹھل حمزہ ) قابل ذکر ہیں ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rykupdate.com"۔ 28 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2017