خان اکیڈمی غیر منافع تعلیمی ادارہ ہے جسے ایک امریکی ماہر تعلیم سلمان خان نے قائم کیا اور اس کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس اکیڈمی کا مقصد اعلیٰ درجہ کی تعلیم "کسی کو بھی، کہیں بھی" مفت فراہم کرنا ہے۔ یہ درس گاہ 3400 سے زائد ویڈیو کا مجموعہ یوٹیوب پر آن لائن فراہم کرتی ہے جسے چار لاکھ لوگوں نے 20 کروڑ دفعہ دیکھا ہے[2] جو ریاضی، سائنس، تاریخ، اقتصادیات اور دیگر بہت سارے موضوعات پر ہیں۔[3]

خان اکیڈمی
سائٹ کی قسم
501(c)(3)
دست‌یابEnglish (primary)
مؤسس سلمان خان
ویب سائٹwww.khanacademy.org
الیکسا درجہPositive decrease 359 (April 2020)[1]
آغاز2008

تاریخ اور خلاصہ ترمیم

سلمان خان بنگالی امریکی ہیں جو نیو اورلینز میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع "بوری سال" سے تھا جبکہ والدہ کلکتہ کی تھیں۔ ان کے والدین نے پاکستان سے امریکا ہجرت کی(حوالہ درکار)۔ سلمان خان نے اعلیٰ تعلیم میں تین ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ خان اکیڈمی کا خیال و آغاز 2004ء میں سلمان کا اپنی بھتیجی کو آن لائن ریاضی پڑھانے سے ہوا۔ یہ سلسلہ پھر دوسرے اقارب تک پھیلا جس سے سلمان کو ان اسباق کو ویڈیو کی صورت میں آن لائن عام پیش کرنے کا خیال پیدا ہوا اور اس طرح خان اکیڈمی کا آغاز ہوا۔

2010ء میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے سلمان کی انقلابی تعلیمی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔[4] ستمبر 2010ء میں گوگل کی جانب سے اس درس گاہ کو ترقی دینے کے لیے دو ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا۔[5]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Khan Academy Traffic, Demographics and Competitors"۔ www.alexa.com (بزبان انگریزی)۔ 12 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2020 
  2. Spencer Michels (فروری 22, 2010)۔ "Khan Academy: How to Calculate the Unemployment Rate"۔ www.pbs.org۔ Public Broadcasting Service۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 22, 2010 
  3. "Khanacademy official website"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2009 
  4. سی این این، 24 اگست 2010ء، "Bill Gates' favorite teacher"
  5. 24 ستمبر 2010ء، "گوگل بلاگ"