خفیہ ووٹ یا خفیہ رائے شماری، جانب داری، رشوت خوری اور بغض و عناد کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے اور تمام ممالک میں رائج ہے۔ اس طریق کی ایجاد انگریزوں نے 1870ء میں کی جب لندن اسکول بورڈ کا انتخاب عمل میں آیا۔ اب تمام مہذب ممالک میں اسی طریق سے انتخاب ہوتے ہیں۔ ہر ووٹر کو ایک پرچی دی جاتی ہے جس میں زیر عمل انتخاب کے تمام امیدواروں کے نام ہوتے ہیں۔ انتخاب کنندہ اپنی پسند کے امیدوار کے نام کے سامنے نشان لگ کر پرچی مقفل بکس کے اندر ڈال دیتا ہے۔ وہ مقررہ کے بعد صندوق کھول کر پرچیاں شمار کر لی جاتی ہیں۔ یہ کام ایک ذمے دار افسر کے سامنے ہوتا ہے۔ اس طرح جس کے حق میں پرچیوں کی تعداد زیادہ ہو، وہ کامیاب تصور ہوتا ہے۔ اس طریقے میں پرچی ڈالنے والے کا نام ظاہر نہیں ہوتا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم