خلیج کچھ بھارت کے مغربی ساحلوں پر ریاست گجرات کے ساتھ واقع بحیرہ عرب کی ایک خلیج ہے جو اپنے انتہائی مدوجزر کے باعث معروف ہے۔ خلیج کچھ کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 401 فٹ (122 میٹر) ہے۔

کاٹھیاواڑ کا خلائی منظر جس میں خلیج کچھ نمایاں ہے

یہ تقریبا 99 میل لمبی ہے اور ریاست گجرات کے دو علاقوں کچھ اور جزیرہ نما کاٹھیاواڑ کو جدا کرتی ہے۔