خورشید احمد فیضی
مولانا خورشید احمدفیضی ظاہر پیر ظاہر پیر کے مبلّغ اعظم اور استاذ الاساتذہ ہیں
ولادت
ترمیممولانا خورشید احمد ولد منشی حبیب اللہ فیضی 1927ء میں بمقام راجن پور کلاں ڈہریں والی، تحصیل و ضلع رحیم یار خاں میں پیدا ہوئے۔ آپ راجپوت خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور آپ کے اکابر میں سے مفتی غلام حسن ، جمال اللہ ملتانی کے خلیفۂ مجاز تھے اور اب ان کا روضۂ مبارکہ ملتان شریف میں مرجع خلائق ہے۔
تعلیم
ترمیمخورشید احمدفیضی نے درسِ نظامی کا مکمل نصاب فریدآباد شریف (آستانہ خواجہ مولانا نور احمد ) اور مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملتان میں پڑھ کر 1948ءمیں سندِ فراغت حاصل کی۔
اساتذہ کرام
ترمیمآپ کے اساتذہ کرام کے اسماء یہ ہیں:
- خواجہ مولانا نور احمد خلیفۂ مجاز حضور خواجہ نازک کریم کوٹ مٹھن شریف
- مولانا محمد عبد الخالق مدظلہ، پکالاڑاں
- مولانا عبد الکریم
- مولانا پیر فیض محمد شاہ جمالی، ڈیرہ غازی خاں
- غزالیٔ زماں علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی، مرکزی صدر جماعت اہل سنت پاکستان
- شیخ الحدیث علامہ مولانا سید محمد خلیل محدث امروہی
تدریسی خدمات
ترمیمآپ نے ایک سال مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملتان میں تدریسی فرائض سر انجام دیے۔ چار سال مدرسہ مطلع العلوم ہائی رہنہ، دو سال مدرسہ منبع العلوم فریدآباد اور پانچ سال مدرسہ سعیدیہ کاظمیہ ظاہر پیر میں علومِ عربیہ پڑھانے کے بعد آج کل مدرسہ سعیدیہ کاظمیہ کی جامع مسجد میں خطابت فرماتے ہیں۔ یہ دار العلوم 1376ھ سے آپ کی زیرِ نگرانی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ خورشید احمد نہایت فاضل اور خوش بیان مبلغ ہیں اور تبلیغ دین کے سلسلہ میں صوبہ پنجاب اور سندھ میں اکثر دورے فرماتے ہیں۔سیاسی طور پر آپ کا تعلق جمعیت علما پاکستان سے ہے اور جماعت اہل سنت ضلع رحیم یار خان کے آپ صدر ہیں۔
بیعت
ترمیمآپ سلسلۂ چشتیہ میں خواجہ فیض محمد شاہ جمالی کے دستِ اقدس پر بیعت ہوئے۔
تلامذہ
ترمیمکثیر تعداد میں آپ سے طلبہ نے اکتسابِ فیض کیا، تاہم چند معروف فضلاء کے اسماء یہ ہیں: مولانا فیض احمد اویسی، مہتمم جامعہ اویسیہ، بہاول پور مولانا حافظ محمد اللہ یار فریدی، پروفیسر گورنمنٹ علمدار حسین کالج، ملتان مولانا مفتی غلام مصطفےٰ رضوی، مفتی مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ملتان مولانا محمد رمضان گلتر، پتوکی ابو امجد مولانا محمد عبد الحئی فضل احمد فیضی، ظاہر پیر مولانا محمد خورشدل، خطیب واعظ مسجد روہڑی
اولاد
ترمیمآپ کے تین صاحبزادے ہیں جن کے اسماء یہ ہیں: مولانا عبد الحی ابو امجد فضل احمد، حافظ غلام جیلانی، مولانا طالب رسول۔بڑے صاحبزادہ مدرسہ سعیدیہ کاظمیہ کے ناظمِ اعلیٰ ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تعارف علما اہل سنت ص 104محمد صدیق ہزاروی،مکتبہ قادریہ جامعہ نظامیہ لاہور