خانقاہ حضرت خواجہ حافظ اکرم مادرزاد ولی اللہ

کہروڑپکا (ضلع لودھراں)کی مشہور خانقاہ ہے جو شہر میں سفید خانقاہ کے نام سے مشہور ہے کیونکہ اس دربار پر مکمل سفید رنگ و روغن کیا گیا ہے۔

آپ کا اسم گرامی

محمد اکرم رحمۃ اللہ علیہ

آپ کے والد محترم کا اسم گرامی

حضرت خواجہ حافظ نور احمد محدث رحمۃ اللہ علیہ

آپ مادرزاد ولی اللہ تھے

آپ کی پیدائش

27 شعبان 1206ہجری کو محلہ جبلیاں نزد شاہی جامع مسجد جبلاں والی کہروڑ پکا میں ہوئی

آپ رحمۃ اللہ علیہ خاندان قریشی جبلہ سے تعلق رکھتے تھے

آپ نے اپنے والد محترم سے تعلیم حاصل کی

آپ  سلسلہ عالیہ قادریہ سے بیعت اپنے والد محترم کے دست مبارک پہ ہوئے اور خلافت حاصل کی

اور سلسلہ عالیہ چشتیہ میں حضرت خواجہ حافظ غلام حسن بھٹی رحمۃ اللہ علیہ ( خلیفہ حضور قبلہ عالم غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ) کے دست مبارک پہ بیعت ہوئے اور خلافت حاصل کی۔


آپ کے خلفاء جن کے اسماء گرامی یہ ہیں

1. حضرت خواجہ حافظ محمد اسلم رحمۃ اللہ علیہ

2. حضرت مولانا حافظ محمد شریف رحمۃ اللہ علیہ

3. حضرے خواجہ حافظ محمد فاضل رحمۃ اللہ علیہ

4. حضرت خواجہ حافظ محمد عاقل رحمۃ اللہ علیہ


منقول ہے کہ ایک دفعہ آپ نے اپنے مرید سید کرم شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو تلقین فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:

"کرم شاہ! کمینوں کی مثال ایسی ہے, جیسے کیکر کا درخت , کہ جب یہ چھوٹا ہوتا ہے تو بہت نرم ہوتا ہے لیکن جب یہ بڑھ جاتا ہے تو مخلوق خدا کو اس کے کانٹے ایذا دیتے ہیں۔

اور شریفوں کی مثال ایسے ہے جیسے گھاس جب چھوٹا ہوتا ہے تو چبھتا ہے لیکن جوں جوں بڑھتا ہے نرم ہو جاتا ہے"

بحوالہ کتاب

(انیس المساکین ص75)


آپ کا وصال

1267۔1269 ہجری بھی منقول ہے۔ جس کے مطابق آپ کی عمر مبارک 63 سال بنتی ہے یہ قول زیادہ معتبر ہے۔


آپ کا مزار اقدس بمقام درگاہِ عالیہ سٹی چوک کہروڑ پکا ضلع لودھراں میں مرجع الخلائق ہے

ہر سال 16۔17 جمادی الاول کو آپ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

مزید معلومات کے لیے کتاب"انیس المساکین"کا مطالعہ کریں۔

منجانب
خانقاہ وارثیہ اکرمیہ کہروڑپکا شریف