درس کلام اللہ: یہ قرآن مجیدکامکمل پہلا اردو غیر منقوط ترجمہ ہے،
درس کلام اللہ کے ترجمہ نگار کا نام ڈاکٹرمحمدطاہرمصطفٰی ہے، جویونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈٹیکنالوجی، جوہرٹاؤن، لاہور میں شعبہ اسلامی فکروتہذیب کے استادہیں، انھوں نے اس ترجمہ کودوسال میں مکمل کیاہے، 14مئی 2011ء میں اس کا آغاز کیا اور13مئی 2013ء کواس کام سے فارغ ہوئے، شاید یہ دنیا کی کسی بھی زبان میں پہلا غیر منقوط ترجمہ قرآن ہے ترجمہ کی تکمیل کے بعد سات سال تک یہ طباعت کے انتظار میں رہا بالاخر مصنف کے چند دوستوں اورایک شاگرد خاص کے مالی تعاون سے 2021ء میں اس کی اشاعت ممکن ہوئی یہ ترجمہ 1421 صفحات پر مشتمل ہے، اس میں اٹھانوے فیصد الفاظ اردو اور دو فیصد دوسری زبان کے الفاظ ہیں

  • ترجمہ کے جلد نمونے پیش خدمت ہیں۔
  • سورة الفاتحہ کا ترجمہ ”
  • ہر طرح کی حمد، اللہ ہی کے واسطے کہ وہ مولی ہے کل عوالم کا، رحم والا اور کمال رحم والا ہے۔ مالک ہے معاد کے دھاڑ کا
  • سورہ اخلاص کاترجمہ:
  • ”کہہ دوکہ اللہ احدہے*اللہ(ارحام کے سارے واسطوں سے)ماوراہے* سوال ہی معدوم کہ اس کی کوئی اولادہواوروہ کسی کی اولادہوٌسوال ہی معدوم کہ کوئی اس کے مساوی ہو“[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. درس کلام اللہ ناشران قرآن و کتب اسلامی اردو بازار لاہور