ہندی دیومالا کی ایک دیوی جس کی پرستش دراوڑ جنگ و تباہ کاری کی دیوی کی حیثیت سے کرتے تھے۔ آریائی تصورات کے ملاپ سے سنسکرت کی رزمیہ داستانوں میں یہ اوما کی مثنی اور شیو کی بیوی بنا دی گئی۔ اسے کالی دیوی کا ایک روپ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس کی پوجا اکثر عقیدے کے ہندوؤں کے یہاں رائج ہے۔ دسہرا، جسے بنگال میں درگا پوجا کہتے ہیں، اس کے خیر مقدم کا خاص تہوار ہے۔ اس کا چہرہ اس کی جنگجو فطرت کے باوجود نہایت خوبصورت بنایا جاتا ہے۔ یہ پاروتی کا ایک جنگجو اوتار ہے۔

درگا
दुर्गा
جنگ کی دیوی
اچھائی کی بدی پر فتح
ناقابل تسخیر
ماں دیوی کی شدید شکل
درگا
دیوناگریदुर्गा
سنسکرت نقل حرفیDurgā (\dûr-gā\)[1]
واہنشیر یا ببر شیر[2][1]
تہواردرگا پوجا، نوراتری، دسہرا، سیتل شاستی

ہندو مت میں تمام دیوی دیوتاوں کی تصاویر بنائی جاتی ہیں اور درگا کو ایک دیوی کے طور پر دکھایا جاتا ہے جو شیر یا ببر شیر پر سوار رہتی ہے۔[1] اس کے متعدد ہاتھ ہیں اور ہر ہاتھ میں اسلحہ رہتا ہے۔ عموما وہ بھینس والے شیطان کو مار رہی ہوتی ہے۔[3][4][5]

درجا پوجا کے تین بنیادی طریقے ہیں؛ مہا درگا، چنڈیکا اور اپرجیت۔ ان تینوں میں چندیکا کی دو اقسام ہیں؛ چنڈی جس کے پاس سرسوتی، لکشمی اوت پاروتی کی مجموعی طاقت ہے اور وہ ان کی خصوصیات کی حامل ہے۔ دوسری قسم چامونڈا ہے جو کالی کی طاقت کی حامل ہے اور جسے دیوی نے چنڈا اور منڈا کا وناش کرنے کے لیے بنایا تھا۔ ماں درگا کی تین قسمیں ہیں: اوگرچند، بھدرکلی اور کتیہ یانی۔[6] بھدرکلی درگا اپنے 9 اوتاروں میں بھی پوجی جاتی ہے جسے نودرگا کہتے ہیں۔ درگا ہندو مت کے شکتی مت کا ایک متوسط روپ ہے۔ اسے ایک حتمی حقیقت کا تصور دیا جاتا ہے اور وہ برہم کے درجہ میں مانی جاتی ہے۔[7][8] شکتی مت کے اہم متون میں دیوی مہاتمیا کو اہم مقام حاصل ہے۔ اسے چنڈی پاٹھ بھی کہا جاتا ہے۔ اس متن میں درگا کو سب سے عظیم ذات تصور کیا جاتا ہے جو خالق کائنات بھی ہے۔[9][10][11] اندازہً 400ء و 600ء کے بیچ میں مترب کیا گیا۔[12][13][14] شکت ہندو مت میں یہ متن بھگود گیتا کی طرح مقدس ہے۔[15][16] بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں درگا کو خاصی اہمیت حاصل ہے اور اس کے معتقدین موجود ہیں۔ بھارت میں بالخصوص شمالی علاقہ میں جیسے مغربی بنگال، اوڈیشا، جھارکھنڈ، آسام اور بہار۔[17][18]

مزید دیکھے ترمیم

نگار خانہ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ Wendy Doniger 1999, p. 306.
  2. Robert S. Ellwood & Gregory D. Alles 2007, p. 126.
  3. David R Kinsley 1989, pp. 3–5.
  4. Laura Amazzone 2011, pp. 71–73.
  5. Donald J LaRocca 1996, pp. 5–6.
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 21 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2019 
  7. Lynn Foulston & Stuart Abbott 2009, pp. 9–17.
  8. Paul Reid-Bowen 2012, pp. 212–213.
  9. June McDaniel 2004, pp. 215–216.
  10. David Kinsley 1988, pp. 101–102.
  11. Amazzone 2012, p. xi.
  12. Cheever Mackenzie Brown 1998, p. 77 note 28.
  13. Coburn 1991, pp. 13.
  14. Coburn 2002, p. 1.
  15. Rocher 1986, p. 193.
  16. Hillary Rodrigues 2003, pp. 50–54.
  17. James G Lochtefeld 2002, p. 208.
  18. Constance Jones & James D Ryan 2006, pp. 139–140, 308–309.

بیرونی روابط ترمیم