دل لہو سے بھر گیا

شعری مجموعہ

دل لہو سے بھر گیا شاعر مسعود تنہا کا پہلا شعری مجموعہ ہے، جو 2009ء میں اشاعت پزیر ہوا۔ یہ مجموعہ پاکستان اور بیرون ممالک کی لائبریوں میں محفوظ ہے۔ اس مجموعے میں 43 غزلیں اور 5 قطعات، 21 فردیات، ہیں۔[1] انتساب مصنف کی نصف بہتر 'اقصیٰ کے نام ہے۔

انتخاب کلام ترمیم

کسی کے عہدِ تمنّا میں ہم جیے کتنے

ہمارے سامنے ٹوٹے ہیں آئنے کتنے

نہ پُوچھ ہم سے اکارت ہوئی جوانی بھی

کہ تیرے ہجر میں کاٹے ہیں رت جگے کتنے

مرے نصیب کے تارے تو بجھ گئے ہیں،مگر

ترے نصیب کے تارے چمک اُٹھے کتنے

مرے حلیف بھی سب مل گئے حریفوں سے

یہ میرے یاروں نے مجھ کو ہیں دُکھ دیے کتنے

امیرِ شہر کی تھوڑی سی کج روی کے سبب

غریبِ شہر نے دیکھے ہیں حادثے کتنے

حوالہ جات ترمیم

[1] [1][مردہ ربط]http://writers.pal.gov.pk/writers.aspx?pageno=4388[مردہ ربط]

  1. "https://www.rekhta.org/poets/masood-tanha/ebooks?ref=web&lang=ur"  روابط خارجية في |title= (معاونت)