دیپیکا پڈوکون
دیپیکا پڈوکون (تاریخِ پیدائش : 5 جنوری 1986ء) ایک انڈین بالی وڈ اداکارہ ہیں۔ ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے تین فلم فئير اعزازات سميت کئی دوسرے اعزازات جیتے ہیں۔ انھیں بھارت کی چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں گردانا جاتا ہے۔
دیپیکا پڈوکون | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 جنوری 1986ء (38 سال)[1] کوپن ہیگن |
شہریت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | گہرا بھورا |
بالوں کا رنگ | خاکی |
قد | |
وزن | |
شریک حیات | رنویر سنگھ (14 نومبر 2018–)[2] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل ، فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | کنڑ زبان |
اعزازات | |
کرسٹل ایوارڈ (2020)[3] ٹائم 100 (2018)[4] زی سائن اعزازات (برائے:Om Shanti Om ، چنائی ایکسپرس ، پیکو اور باجی راؤ مستانی ) اسکرین اعزاز (برائے:Om Shanti ، Desi Boyz ، گولیوں کی رسلیلہ رام لیلہ ، چنائی ایکسپرس ، Happy New Year ، پیکو اور باجی راؤ مستانی ) سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر ایفا اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:چنائی ایکسپرس اور پیکو ) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:گولیوں کی رسلیلہ رام لیلہ اور پیکو ) |
|
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پڈوکون ایک مشہور بیڈمینٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کے گھرانے میں پیدا ہوئیں جو اُس وقت کوپن ہیگن، ڈنمارک میں رہایٔش پزیر تھے۔ اِن کی پرورش بنگلور (بھارت) میں ھوئی۔ دیپیکا نے اوائل عمری میں ہی ملکی سطح پر بیڈمینٹن کھیلنا شروع کر دیا تھا، لیکن فیشن ماڈل بننے کے لیے انھوں نے کھیلوں کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔ جلد ہی انھیں فلموں کی پیشکش ملنا شروع ہو گئی۔ پڈوکون نے 2006ء میں بطور نوآموز اداکارہ صندل وڈ[5] میں اپنی پہلی فلم ایشوریا (جو کنڑا زبان میں تھی) میں اداکاری کے جوہر دِکھائے۔ 2007ء میں اِنکی نہایت مقبول پہلی بالی وڈ فلم اوم شا نتی اوم منظر عام پرآئی جس میں انھوں نے دوہرا کردار ادا کیا۔ اپنی زبردست اداکاری کی بدولت اس فلم پر انھیں بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
فلمیں ترمیم
حوالہ جات ترمیم
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/139942009 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://thedailyconnection.com/ranveer-singh-kissed-deepika-padukone/
- ↑ https://www.weforum.org/agenda/2019/12/davos-2020-crystal-award/ — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اپریل 2020
- ↑ https://www.thefreelibrary.com/Deepika+Padukone+on+Time+100+influential+people+list-a0535699709
- ↑ [1]
بیرونی روابط ترمیم
ویکی ذخائر پر دیپیکا پڈوکون سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |