دی بینو ایک عرصہ دراز سے شائع ہونے والا برطانوی کامک ہے جس کے ناشر ڈی سی تھامسن اینڈ کمپنی اِسے بچوں کے لیے 1938ء سے اپنے اداریے میں شامل کرتے آئے ہیں۔

یہ کامک پہلی مرتبہ 30 جولائی 1938ء میں ہفتہ وار کامک کے طور پر چھاپا گیا۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران، ”دی بینو“ اور ”دی ڈینڈی“ ردوبدل سے ہر اگلے ہفتے چھپا کرتے تھے۔ ڈی سی تھامسن اینڈ کمپنی کے دو اور کامک شمارے بھی تھے جو قلم اور دوات کی کمی کے باعث کامیابی اختیار نہ کر پائے - اِن کے نام ”اور ولی“ اور ”دی برونز“ تھے۔ جنگ کے بعد جب قلم اور دوات کی فراہمی پھر سے ممکن ہوئی تو 1949ء میں ”دی بینو“ اور ”دی ڈینڈی“ کو دوبارہ ہفتہ وار شمارے کے طور پر شائع کیا جانے لگا۔ ستمبر 2009ء میں ”دی بینو“ کا 500 واں شمارہ شائع ہوا۔ ”دی بینو“ کے موجودہ مدیر کریگ گراہم ہیں۔ ”دی بینو“ پر جمعرات کو شائع کیا جاتا ہے لیکن اِس پر شمار کی تاریخ آنے والے ہفتے کے دن کی دی جاتی ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔