ذوالفقار علی دانش
ممکن ہے یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق ہو کیوں کہ: غیر معروف۔ اصولی معیار کے لیے فوری حذف شدگی کے معیار ملاحظہ فرمائیں۔
اگر یہ مضمون فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نہیں ہے یا آپ اس میں درستی کرنا چاہتے ہیں تو اس اطلاع کو ہٹا دیں، لیکن اس اطلاع کو ان صفحات سے جنہیں آپ نے خود تخلیق کیا ہے نہ ہٹائیں۔ اگر آپ نے یہ صفحہ تخلیق کیا ہے اور آپ اس نامزدگی سے متفق نہیں ہیں، تو ذیل میں موجود بٹن پر کلک کریں اور وضاحت فرمائیں کہ اس مضمون کو کیوں حذف نہیں کیا جانا چاہیے۔ بعد ازاں آپ براہ راست تبادلۂ خیال صفحہ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے پیغام کا کوئی جواب دیا گیا ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ جن صفحات میں یہ ٹیگ چسپاں کردیا جاتا ہے اور وہ حذف شدگی کے معیار کے مطابق ہو یا اس کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اسے باقی رکھنے کی ناکافی وجوہات بیان کی گئی ہو، تو اسے کسی بھی وقت حذف کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ تبادلۂ خیال صفحہ پر پیغام دے چکے ہیں اور اس کے بعد بھی یہ پیغام آپ کو نظر آرہا ہے تو صفحہ کا کیشے صاف کر لیں۔ منتظمین: روابط، تاریخچہ (آخری ترمیم) و نوشتہ جات کی قبل از حذف جانچ کی گئی۔ گوگل کی پڑتال کے وقت ان کو ذہن میں رکھیں: ویب، تازہ ترین۔
|
نعت گو ، نعت خواں
اصل نام ذوالفقار علی ملک ہے۔"دانش "اُن کا تخلص ہے۔ذوالفقار دانش کے نام سے ادبی حلقوں میں معروف تھے۔31/جنوری 1978کو عبدالحمید ملک کے گھر میں آنکھ کھولی۔آبائی علاقہ حسن ابدال ضلع اٹک ہے۔ابتدائی تعلیم حسن ابدال پبلک سکول میں حاصل کی ۔میٹرک،ایف۔ ایس ۔سی،بی۔ ایس۔ سی دیگر تعلیمی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- سرسید کالج واہ کینٹ 1988-93 اور میٹرک 1994
- کیڈٹ کالج کوہاٹ 1991-1993 ،
- ایف ایس سی سائنس ڈگری کالج واہ کینٹ 1994-1996 ،
- ایم بی بی ایس میڈیکل یونیورسٹی کالج پشاور 1996-97 تا 02-2001،
- بی اے پنجاب یونیورسٹی 2000،
- ڈی ایچ ایم ایس کینٹ ہومیو میڈیکل کالج حسن ابدال 2008-2012،
- سیمڈا ہیلنگ انرجی سرٹیفیکٹ کورسز 2013
- ، ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی 2018 ،
ڈائریکٹ امریکن کلینکس کے ساتھ آن لائن میڈیکل ٹرانسکرپشن میں کام شروع کیا ۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، واہ کینٹ، حسن ابدال میں کام کرتے رہے۔ ’’ انکائیلوزنگ سپنڈیلائیٹس ‘‘بیماری میں مبتلا تھے۔معذوروں جیسی کیفیت تھی لیکن ادبی میدان میں خوب فعال اور متحرک تھے۔نعت گوئی اور نعت گو احباب سے خصوصی لگائو رکھتے تھے۔2016 مارچ سے محفل نعت پاکستان اسلام آباد اور بزم حمد و نعت اسلام آباد کے ساتھ وابستگی ہوئی ۔ حسن ابدال میں 25 دسمبر 2016 میں محفلِ نعت پاکستان حسن ابدال کی بنیاد رکھی ۔ان کی خصوصی دل چسپی سے محفل نعت کے بیالیس ماہانہ اجلا س کامیابی سے منعقد ہوئے۔کرونا وبائی صورتِ حال میں بھی انھوں نے آن لائن نعتیہ مشاعروں کا اہتمام کیا۔آخری اجلاس ان کی وفات سے تین دن پہلے آن لائن نعتیہ مشاعرے کی صورت میں ہوا۔ محفل نعت پاکستان حسن ابدال ، محفل نعت پاکستان اسلام آباد ، بزم حمد و نعت اسلام آباد، رکن لوح و قلم فاؤنڈیشن واہ کینٹ جیسی ادبی تنظیموں سے وابستہ رہے۔ادبی تنظیم"چوپال،اسلام آباد"کے صدارت بھی ان کے پاس رہی۔ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش یکم جولائی 2020 کو ہارٹ اٹیک کے سبب دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [1]
حوالہ جاتترميم
- ↑ سید نصرت بخاری۔ شخصیات اٹک 2020