مرکزی مینیو کھولیں
راؤ سکندر اقبال
وزیر دفاع پاکستان
مدت منصب
23 نومبر 2002ء – 15 نومبر 2007ء
صدر پرویز مشرف
وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی
چوہدری شجاعت حسین
شوکت عزیز
Fleche-defaut-droite-gris-32.png پرویز مشرف
سلیم عباس جیلانی (نگران) Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1943[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوئٹہ  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 ستمبر 2010 (66–67 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع اوکاڑہ  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی  ویکی ڈیٹا پر سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد راؤ حسن سکندر
عملی زندگی
مادر علمی فورمن کرسچین کالج
پنجاب یونیورسٹی لا کالج  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

راؤ سکندر اقبال پاکستانی سیاست دان، سابق وزیر دفاع، سابق وفاقی وزیر خوراک و زراعت، وزیر کھیل و سیاحت، 1942ء میں پیدا ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔ انہیں فوجی آمریت کے دوران ایم آر ڈی تحریک میں سر گرم رہنے پر کئی مرتبہ جیل بھی کاٹننی پڑی۔ بینظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر خوراک اور زراعت رہے جبکہ 1993ء میں دوبارہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ کے رکن بنے اور انہیں کھیل اور سیاحت کی وزارت کا قلمدان دیا گیا۔

دور مشرفترميم

سنہ دو ہزار دو میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کے نام سے اپنا ایک گروپ تشکیل دیا اور پھر اسے مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا۔ 2002ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوکر رکن قومی اسمبلی بنے[3] لیکن پھر انہوں نے فیصل صالح حیات اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قومی اسمبلی میں فاروڈر بلاک بنایا اور مسلم لیگ ق کو وہ مطلوبہ ارکان کی تعداد فراہم کی جو حکومت کی تشکیل کے لیے درکار تھی۔ راؤ سکندر اقبال سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران ہزار دو سے دو ہزار سات تک وزیردفاع رہے۔ راؤ سکندر اقبال ’پیپلز پارٹی پیٹریاٹ‘ اور ’پاکستان پیپلز پارٹی (شیرپاؤ)‘ کے ادغام کے بعد وجود میں آنے والی پیپلز پارٹی کے چیئرمین جبکہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اس کے صدر بن گئے۔

مسلم لیگ قترميم

مرحوم نے بعد میں اپنی جماعت کو مسلم لیگ ق میں ضم کر دیا اور خود بھی اس میں شامل ہو گئے۔2008ء میں ہونے والے عام انتخابات میں راؤ سکندر اقبال نے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے مسلم لیگ قاف کے ٹکٹ پر حصہ لیا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

انتقالترميم

طویل عرصے تک گردے کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد 29 ستمبر 2010 کو اوکاڑہ میں ان کا انتقال ہوا۔

 
راؤ صاحب کے نام سے منسوب اوکاڑا شہر کا رنگ روڈ

حوالہ جاتترميم