رائے زنی اسْتِرْجاعِيّة (feedback)[1] بازافزایش؛ فیڈبیک؛ بازگیری؛توانائی بدلنے کے کسی طریقے یا نظام کے تحت مشینی ذریعے سے پیداوار کے ایک حصے کو اسی نظام کی درآمد میں واپس لوٹا دینے کا عمل۔ (برقیات) مواصلاتی سرکٹ کے نکاس میں سے کچھ توانائی کو درآمدی سرکٹ میں لوٹانے والا نظام (توانائی کو بڑھانے، گھٹانے یا اشاراتی صلاحیت کو متوازن رکھنے کے لیے)۔ (نفسیات) کسی رویے کے نتیجے میں کسی وجود نامیہ میں حسی یا ادراکی اطلاع جو بعد کے رویے کو مزید توانا کرے یا بدل ڈالے؛ یاد آورد؛ کسی اقدام کے بعد ظاہر ہونے والا رد عمل، خصوصاًکسی صورت حال کو بہتر یا بحال کرنے کے لیے کی جانے والی تقریر کے بعد تبصرہ/رائے زنی۔ (کمپیوٹر) از خود اصلاح کرنے اور قابو پانے کے لیے کمپیوٹر کے اخراجی مندرجات (out put data) کے ایک حصے کی مدخل (in put) میں واپسی۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. قاموس المحدث (قاموس عربی انگریزی)
  2. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان