راجر گالواناو مکاسا (پیدائش 22 اگست 1989) یوگنڈا کے بین الاقوامی کرکٹ ہیں۔ انھوں نے سری لنکا میں 2006ء انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلا۔ انھوں نے اول درجہ، لسٹ اے اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں یوگنڈا کی نمائندگی کی ہے۔ [1] اس کی قمیض کا نمبر 37 ہے۔

راجر مکاسا
ذاتی معلومات
مکمل نامراجر گالواناو مکاسا
پیدائش (1989-05-22) 22 مئی 1989 (عمر 34 برس)
یوگنڈا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
حیثیتکبھی کبھار وکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 5)20 مئی 2019  بمقابلہ  بوٹسوانا
آخری ٹی2023 دسمبر 2022  بمقابلہ  تنزانیہ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2018-روینزوری واریرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 9 3 34
رنز بنائے 95 189 904
بیٹنگ اوسط 10.55 31.50 26.58
سنچریاں/ففٹیاں 0/1 1/0 1/4
ٹاپ اسکور 26 121 117
گیندیں کرائیں 66 96 408
وکٹیں 0 0 10
بولنگ اوسط 33.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 4/21
کیچ/سٹمپ 2/0 0/– 10/2
ماخذ: ESPNCricinfo، 25 دسمبر 2022ء

مکاسا کو 2006ء کے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے لیے یوگنڈا کرکٹ ٹیم کے دستے میں منتخب کیا گیا تھا۔ راجر مکاسا نے سرفراز 11 یا پاکستان کی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا، جس نے ٹورنامنٹ جیتا۔

اپریل 2018ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2018ء کے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور ٹورنامنٹ کے لیے یوگنڈا کے اسکواڈ کے کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [2] جولائی 2018ء میں، وہ 2018-19ء آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 افریقہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے مشرقی ذیلی علاقے کے گروپ میں یوگنڈا کے دستے کا حصہ تھے۔ [3]

ستمبر 2018 ءمیں، انھیں 2018ء افریقہ T20 کپ کے لیے یوگنڈا کے دستے کا کپتان نامزد کیا گیا۔ [4][5] اگلے مہینے، انھیں عمان میں 2018ء کے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ کے لیے یوگنڈا کے دستے کا کپتان نامزد کیا گیا۔ [6]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Roger Mukasa"۔ www.cricketarchive.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2010 
  2. "Karashani has faith in Malaysian charge"۔ Daily Monitor۔ 20 April 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2018 
  3. "Uganda Squad: Players"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولا‎ئی 2018 
  4. "Uganda Cricket names Africa T20 squad"۔ Kawowo Sports۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018 
  5. "Team Uganda preview"۔ Cricket South Africa۔ 13 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2018 
  6. "Otwani gets nod ahead of Achelam on final 14 for Division 3 Qualifiers"۔ Kawowo۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2018