رام ناتھ کووند

2017ء سے 2022ء تک رہنے والے صدر بھارت

رام ناتھ كووند (پیدائش: یکم اکتوبر 1945ء) بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان جو بھارت کے موجودہ اور چودھویں صدر جمہوریہ ہیں۔ رام ناتھ 2014ء سے 2015ء تک بہار کے گورنر،[8] نیز 1994ء سے 2006ء تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ سنہ 2017ء کے صدارتی انتخاب میں حزب اقتدار قومی جمہوری اتحاد (بھارت) (NDA) کی جانب سے صدر جمہوریہ کے لیے نامزد کیے گئے اور کامیابی حاصل کی اور 25 جولائی 2017ء کو مسند صدارت پر فائز ہوئے۔ رام ناتھ بھارت کے دوسرے دلت صدر ہیں۔[9]

رام ناتھ کووند
(ہندی میں: राम नाथ कोविन्द ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Ram Nath Kovind official portrait.jpg
 

مناصب
رکن راجیہ سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
اپریل 1994  – مارچ 2006 
حلقہ انتخاب اتر پردیش 
Flag of the President of India (1950–1971).svg صدر بھارت[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
25 جولا‎ئی 2017  – 25 جولا‎ئی 2022 
منتخب در بھارتی صدراتی انتخابات 2017ء 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png پرنب مکھرجی 
دروپدی مرمو  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
پیدائش 1 اکتوبر 1945 (78 سال)[2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کانپور دیہات ضلع  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (1991–)[6]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ سویتا کووند[7]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی چھاتراپتی شاہو جی مہاراج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان،  وکیل  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاست میں آنے سے قبل رام ناتھ کووند نے سنہ 1993ء تک 16 برس وکالت کی اور دہلی عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں بھی وکیل رہے۔[10]

نجی زندگیترميم

رام ناتھ كوویند کی پیدائش اترپردیش کے کانپور ضلع کی (موجودہ میں کانپور دیہات ضلع)، تحصیل ڈیراپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں پرونکھ میں ہوئی تھی۔ كوویند کا تعلق کوری یا کولی ذات سے ہے جو اترپردیش میں درج فہرست ذاتوں کے تحت آتی ہے۔ وکالت کی ڈگری لینے کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں وکالت کی ابتدا کی۔ وہ 1977ء سے 1979ء تک دہلی ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے وکیل رہے۔ 8 اگست 2015ء کو بہار کے گورنر کے عہدے پر ان کا تقرر ہوا۔[11]

سیاستترميم

1991ء وہ میں بھارتی جنتا پارٹی میں داخل ہو گئے۔ سال 1994ء میں اترپردیش ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ سال 2000ء میں دوبارہ اترپردیش ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ اس طرح كوویند مسلسل 12 سال تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان بھی رہے۔

سماج کی خدمتترميم

وہ بی جے پی دلت مورچہ کے قومی صدر اور آل انڈیا کولی سماج کے صدر بھی رہے۔ سال 1986ء میں دلت طبقے کے قانونی امداد بیورو کے جنرل سکریٹری بھی رہے۔

صدر بھارتترميم

14ویں صدارتی امیدواری ملنے کے بعد انہوں نے گورنر بہار کے عہدہ سے استعفی دے دیا اور صدر بھارت پرنب مکھرجی نے ان کا استعفی قبول کیا۔ 20 جولائی 2017ء کو انہوں نے صدارتی انتخاب جیت لیا۔[12][13]

حوالہ جاتترميم

  1. http://www.firstpost.com/india/watch-full-text-of-ram-nath-kovinds-speech-on-his-assumption-of-office-as-president-of-india-3853643.html — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2017
  2. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ram-Nath-Kovind — بنام: Ram Nath Kovind — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/kovind-ram-nath — بنام: Ram Nath Kovind — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. بنام: Ram Nath Kovind — PLWABN ID: http://mak.bn.org.pl/cgi-bin/KHW/makwww.exe?BM=1&NU=1&IM=4&WI=9810532417105606
  5. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000031136 — بنام: Ram Nath Kovind — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. Ram Nath Kovind, a lawyer who cracked civils but lost 2 elections — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2018 — شائع شدہ از: ٹائمز آف انڈیا — شائع شدہ از: 19 جون 2017
  7. https://starsunfolded.com/savita-kovind/
  8. رام ناتھ کووند نے بہار کی گورنری سے استعفی دیا (20 جون 2017ء). "رام ناتھ کووند نے بہار کی گورنری سے استعفی دیا". دی ہندو. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2017ء. 
  9. CNN، Huizhong Wu (20 جولائی 2017ء). "بھارت کی نچلی ذات کا ایک فرد صدر جمہوریہ منتخب". CNN. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2017. 
  10. "بہار کے گورنر رام ناتھ این ڈی اے کی جانب سے صدارت کے امیدوار نامزد". دی ہندو. دی ہندو. 19 جون 2017ء. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2017ء. 
  11. "آرکائیو کاپی". 11 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2017. 
  12. "Resignation as Governor of Bihar". firstpost (بزبان انگریزی). 20 اگست 2015. 27 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2015. 
  13. "Ram Nath Kovind is the 14th President of India". The Hindu (بزبان انگریزی). 20 جولائی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2017.