رفعت عزیز ایک پاکستانی کشمیری سیاست دان ہیں جو 2021 میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ممبر بنیں ۔ ان کی سیاسی وابستگی مذہبی رجحانات رکھنے والی جماعت جماعت اسلامی سے ہے۔

رفعت عزیز
Member of آزاد کشمیر اسمبلی
آغاز منصب
29 July 2016
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی سفر ترمیم

رفعت عزیز جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھتی ہیں اور 2016 کے انتخابات میں انھیں آزاد کشمیر کے لوگوں نے منتخب کیا تھا [1]

وہ کوٹلی، آزاد کشمیر میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[2] [3]

بجٹ سیشن میں تجاویز ترمیم

2019 کے بجٹ اجلاس میں رفعت عزیز نے مندرجہ ذیل تجاویز پیش کیں:

  • حکومت قاضی اور ججز کے درمیان تفریق کو ختم کرے
  • شعبہ تعلیم میں این ٹی ایس کی وجہ سے بہتری کو مزید بڑھایا جائے
  • اسکولوں کی عمارات کی تعمیر پر توجہ دی جائے اور زلزلہ میں تباہ ہونے والے اسکولوں کی عمارتوں کو فوری تعمیر کیا جائے
  • ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت غریب لوگوں کے لیے فری ادویات کا اہتمام کیا جائے
  • سماجی بہبود اور ترقی نسواں کے شعبے کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے
  • اسمبلی میں خواتین ارکان کو منصوبوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے
  • 8 جولائی کو یوم شہادت برہان مظفر وانی سرکاری سطح پر منایا جائے
  • یتیم بچیوں کی شادی اور انھیں ہنر مند بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں
  • کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کی مشکلات دور کی جائیں۔ [4]

حوالہ جات ترمیم

  1. PM Sharif’s adviser slams Jamaat-e-Islami leadership Retrieved on 21 Feb 2018
  2. Tariq Naqash (30 July 2016)۔ "PML-N, JI, PPP women elected in AJK" 
  3. "Azad Jammu & Kashmir Legislative Assembly"۔ www.ajkassembly.gok.pk۔ 23 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2021 
  4. "حکومت جماعت اسلامی سےکیےوعدے پورے کرے،رفعت عزیز"۔ روزنامہ اوصاف۔ 16 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2019