رنسیکے

ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کا ایک گاؤں ہے یہ گاؤں یونین کونسل کے مرکز کا بھی درجہ رکھتا ہے

آبادی

ترمیم

رنسیکے گاؤں تقریباً 700 گھرانوں پر مشتمل ہے گاؤں کی کل آبادی  تقریباً 2450 نفوس پر مشتمل ہے جن میں تقریباً 1250 مرد اور 1200 خواتین شامل ہیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 1500 ہے

اقوام/برادریاں

ترمیم

گاؤں میں اکثریتی اقوام گوندل اور وڑائچ ہیں اس کے علاوہ لوہار ، ترکھان ، مصلی ، مراسی ، جولاہے ، ماچھی ، کمھار اور میانہ اقوام کے بھی چند گھر آباد ہیں

معیشت

ترمیم

زیادہ تر افراد کا پیشہ زراعت اور محنت مزدوری ہے اس کے بعد زیادہ افراد بسلسلہ روزگار عرب اور یورپین ممالک میں مقیم ہیں چند افراد سرکاری ملازمت سے وابستہ ہیں اور بعض تجارت کے شعبے سے وابستہ ہیں

تعلیمی ادارے

ترمیم

گاؤں میں دو سرکاری اسکولز ہیں ایک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رنسیکے اور دوسرا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول رنسیکے ہے

اس کے علاوہ ایک دینی تعلیمی ادارہ [[جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات]] بھی ہے

شرح خواندگی

ترمیم

شرح خواندگی 80 فیصد سے زائد ہے

حدود اربعہ

ترمیم

رنسیکے گاؤں کا حدود اربعہ رنسیکے گاؤں سے جانب مشرق کھیاں ، جانب مغرب ہیگروالہ ، جانب جنوب پنڈی دھوتھڑاں ، جنوب مغرب میں مٹھہ چک نامی دیہات واقع ہیں جبکہ جانب شمال گجرات سرگودھا روڈ واقع ہے جس پر مشہور سٹاپ پلی رنسیکے ہے اسی روڈ پر رنسیکےپولیس چوکی ہے جو منڈی بہاؤالدین ضلع کی پہلی داخلی اور آخری خارجیچیک پوسٹ ہے


کاشت کی جانے والی فصلیں

ترمیم

اس گاؤں میں گندم ، چاول ، مکئی ، جوار ، باجرہ ، کماد ، تل اور مختلف چارہ جات والی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ مویشی بھی پالتے ہیں