روبی ایگنس (موناگھن) لی (پیدائش: 24 مئی 1916ء کونسٹن، نیو ساؤتھ ویلز) | (وفات: 10 جون 2012ء فیری میڈو، وولونگونگ،) ابتدائی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ کونسٹن، نیو ساؤتھ ویلز میں پیدا ہونے والی ایک آسٹریلین، موناگھن دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں بازو میڈیم بولر تھیں اور انھوں نے آسٹریلین خواتین بمقابلہ انگلینڈ خواتین برسبین 28 دسمبر 1934ء کو پہلے خوتین ٹیسٹ میچ کی پہلی ڈلیوری کا سامنا کرنے کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا، ۔ [1] ٹیسٹ سے قبل ہفتوں میں انگلینڈ کے اسی دورے والے ٹیم کے خلاف وارم اپ کھیل میں زبردست کارکردگی کے بعد انھوں نے سلیکشن حاصل کیا تھا۔ 2003ء میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ انتظامیہ کے ضم ہونے پر، انھیں تیسری خواتین کی ٹیسٹ کیپ سے نوازا گیا۔ [2] وہ ویگرو کھیلنے کے بعد اس کھیل میں آئیں اور کرکٹ کے بعد سافٹ بال اور ٹینس دوبارہ کھیلنا شروع کر دیا۔

روبی موناگھن
روبی موناگھن (بائیں) اور ہیزل پرچرڈ خواتین کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں۔
کرکٹ کی معلومات
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز
حیثیتاوپننگ بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 3)28 دسمبر 1934  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ4 جنوری 1935  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ
میچ 2
رنز بنائے 29
بیٹنگ اوسط 7.25
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 12
گیندیں کرائیں 0
وکٹ 0
بالنگ اوسط 0
اننگز میں 5 وکٹ -
میچ میں 10 وکٹ -
بہترین بولنگ 0
کیچ/سٹمپ 0/-
ماخذ: کرک انفو، 30 اکتوبر 2014

ذاتی زندگی ترمیم

موناگھن نے 30 مارچ 1940ء کو ولیم لی سے شادی کی۔

انتقال ترمیم

روبی مونا گھن کا انتقال 30 مارچ 1940ء کو فیری میڈو، وہ ولونگونگ میں 96 سال 17 دن کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Player Profile: Ruby Monaghan"۔ ESPN CricInfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2013 
  2. "Ruby Monaghan, آسٹریلیا's first opener, dies aged 96"۔ ESPN CricInfo۔ 14 جون 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2013 

بیرونی روابط ترمیم