ریاض شاہد
ریاض شاہد (انگریزی: Riaz Shahid) (ولادت: 1927ء - 1 اکتوبر 1972ء ولادت:) پاکستانی فلمساز، فلمی مصنف اور صحافی تھے۔ آپ فلم اداکار شان شاہد کے والد تھے۔
ریاض شاہد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1927ء کوئٹہ |
تاریخ وفات | 1 اکتوبر 1972ء (44–45 سال) |
وجہ وفات | ابیضاض |
زوجہ | نیلو |
اولاد | شان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسلامیہ کالج لاہور |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، صحافی ، منظر نویس |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اصل نام شیخ ریاض تھا، لیکن ان کا عرفی نام شاہد تھے۔ ان کی تعلیم اسلامیہ کالج ، لاہور، پاکستان میں ہوئی۔ ریاض لاہور میں رہتے تھے جہاں انھوں نے اخبار چٹان کے صحافی کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں فیض احمد فیض کے لیل و نہار میں شامل ہو گئے ۔ انھوں نے ہزار داستان کے نام سے ایک ناول بھی لکھا ۔
ریاض شاہد کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کے دوست اداکار علاؤ الدین نے فلم بھروسا (1958ء) میں کہانی اور مکالمہ نگار کے طور پر متعارف کرایا ۔ 1962ء میں ریاض نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور ہدایت کار فلم سسرال (1962ء) سے کیا۔ نامور ترقی پسند شاعر حبیب جالب کے ساتھ مل کر، انھوں نے زرقا (1969)، شہید (1962)، فرنگی (1964)، خاموش رہو (1964) اور یہ امان (1971) جیسی کئی فلمیں لکھیں یا ہدایت کیں،
ریاض شاہد نے اس وقت کی مشہور اداکارہ نیلو سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے تھے۔ بیٹی کا نام زرقا تھا اس کے بعد دو بیٹے شان (اداکار) تھے ، جو اب ایک معروف پاکستانی فلمی اداکار ہیں اور سروش، جنھوں نے ایک دو پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا تھا،