زین الدین یزید زیدان

فرانسیسی فٹ بال کھلاڑی

زین الدین یزید زیدان (انگریزی: Zinedine Zidane) (پیدائش: 23 جون 1972ء) المعروف زیزو فرانس کے مشہور فٹ بالر تھے جنہوں نے یوونٹس اور ریال میڈرڈ سمیت 4 فٹ بال کلبوں کی بھی نمائندگی کی۔ انہوں نے دو عالمی کپ ٹورنامنٹس میں فرانس کی نمائندگی کی جن میں 1998ء کا عالمی کپ بھی شامل ہے جس میں فرانس نے عالمی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ علاوہ ازیں تین یورپی چیمپین شپس میں بھی ملکی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا جس میں سے 2000ء میں فرانس براعظمی چیمپین بنا تھا۔

زین الدین یزید زیدان
(فرانسیسی میں: Zinedine Zidane)،(قبیلیہ میں: Zineddin Lyazid Zidan ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Zinedine Zidane by Tasnim 03.jpg
 

شخصی معلومات
پیدائشی نام (فرانسیسی میں: Zinedine Yazid Zidane)[1]،  (قبیلیہ میں: Zineddin Lyazid Zidan)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 23 جون 1972 (48 سال)[3][4][5][6][7][8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مارسیلز[1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of France.svg فرانس
Flag of Argentina.svg ارجنٹائن  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 185 سنٹی میٹر  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 79 کلو گرام  ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام[10]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیلنے کی معلومات
کھیلنے کا مقام مڈ فیلڈر  ویکی ڈیٹا پر (P413) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی،  فٹ بال منیجر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
إدارہ یونیسف  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک Flag of France.svg فرانس  ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹیم  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سالٹیممقابلےگول
1990–1994(Wikidata:Q142) فرانس قومی انڈر-21 فٹ بال ٹیم 20 (3)
1995–1995(Wikidata:Q142) فرانس بی قومی فٹ بال ٹیم -
پیشہ ورانہ کارکردگی  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
1989–1992(Wikidata:Q142) AS Cannes 61 (6)
2001–2006(Wikidata:Q29) ریال میدرد 155 (37)
1996–2001(Wikidata:Q38) جووینٹیس 151 (24)
1992–1996(Wikidata:Q142) FC Girondins de Bordeaux 139 (28)
قومی ٹیم  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
1988–1989(Wikidata:Q142) فرانس قومی انڈر-17 فٹ بال ٹیم 4 (1)
1989–1990(Wikidata:Q142) فرانس قومی انڈر-18 فٹ بال ٹیم 6 (0)
1994–2006(Wikidata:Q142) فرانس قومی فٹ بال ٹیم 108 (31)
Wikidata-logo.svg [ویکی ڈیٹا میں تبدیلی کریں]
اعزازات
ویب سائٹ
fifa.com 163331  ویکی ڈیٹا پر (P1469) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فرق كرة القدم الوطنية 2456  ویکی ڈیٹا پر (P2574) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زیدان 23 جون 1972ء کو فرانس کے ساحلی شہر مارسے (Marseille)میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین اسماعیل اور ملکہ کا بنیادی الجزائر سے تھا جو ہجرت کرکے فرانس آئے تھے۔ زیدان فرانس اور الجزائر دونوں ممالک کی شہریت کے حامل ہیں۔

زیدان نے اس وقت عالمی افق زبردست شہرت حاصل کی جب انہوں نے 1998ء کے ورلڈ کپ میں برازیل کے خلاف ہیڈر کے ذریعے دو گول کیے اور ملک کو تاریخ میں پہلی بار عالمی چیمپین بنا دیا۔ انہوں نے یورو 2000ء میں بھی ملک کو براعظمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کلب سطح پر انہوں نے یوونٹس اور ریال میڈرڈ کی جانب سے بالترتیب اٹلی اور اسپین کی قومی چیمپین شپ جیتیں۔2006ء کے ورلڈ کپ کے اختتام پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جس پر انہیں گولڈن بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی زیر قیادت فرانسیسی ٹیم عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی تاہم اطالوی حریف پر قابو نہ پا سکی۔ زیدان کے اس آخری میچ میں ان کے کیریر کا اختتام انتہائی افسوسناک انداز میں ہوا جب انہوں نے اطالوی دفاعی کھلاڑی مارکو میٹرازی کے سینے پر ٹکر مار کر انہیں زمین پر گرا دیا اور ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے باعث میدان بدر کر دیے گئے۔

زین الدین زیدان

زیدان نے تین مرتبہ (1998ء، 2000ء، 2003ء میں) فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز جیتتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا جبکہ وہ تین مرتبہ (1997ء، 2002ء، 2006ء میں) اس فہرست کے اولین تین کھلاڑیوں میں بھی شامل رہے۔ وہ 1998ء میں یورپین فٹ بالر آف دی ایئر بھی قرار پائے۔ 2001ء میں ان کی ریال میڈرڈ منتقلی کے لیے ادا کی گئی 66 ملین یورو (87 ملین امریکی ڈالرز، 47 ملین پاؤنڈز) کی رقم اب تک کا عالمی ریکارڈ ہے۔ 2004ء میں یوئیفا گولڈن جوبلی پول میں انہیں گذشتہ 50 سالوں کا بہترین یورپی کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ وہ عظیم برازیلی فٹ بالر پیلے کی 125 عظیم زندہ فٹ بالرز کی درجہ بندی "فیفا 100" میں بھی شامل تھے۔

مسعود اوزیل کے کھیل اور ان کی ٹیم کے ساتھیوں کے لیے مدد فراہم کرنے کے سٹائل اور صلاحیت کو ریال میدرد کے سابق مینیجر جوزے مورینیو (José Mourinho) نے لیجنڈ کھلاڑی زین الدین یزید زیدان (Zinedine Zidane) سے موازنہ کیا ہے۔[12]

زیدان نے عالمی فٹبال کپ 2006ء کے بعد پیشہ ورانہ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

کیریئر کے اعداد و شمارترميم

حوالہ جاتترميم

  1. ^ ا ب مختصر مصنف نام: Jean Philippe — عنوان : Zidane: The Biography — صفحہ: 3 — ناشر: Ebury Press — شائع شدہ از: 2018 — ISBN 978-1-78503-848-8
  2. مختصر مصنف نام: Jean Philippe
  3. آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm1127992 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جولا‎ئی 2015
  4. Transfermarkt player ID: https://www.transfermarkt.com/transfermarkt/profil/spieler/3111 — بنام: Zinédine Zidane — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1375020 — بنام: Zinedine Zidane — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. بنام: Zinedine Zidane — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/bea18665067c4f429160df601799d396 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/zidane-zinedine — بنام: Zinedine Zidane — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. Store norske leksikon ID: https://snl.no/Zinedine_Zidane — بنام: Zinedine Zidane — عنوان : Store norske leksikon
  9. Roglo person ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=7929&url_prefix=http://roglo.eu/roglo?&id=p=zinedine;n=zidane — بنام: Zinedine Zidane
  10. https://www.theguardian.com/football/2004/apr/04/sport.features
  11. http://www.theguardian.com/football/2006/jul/10/worldcup2006.sport12 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جولا‎ئی 2014
  12. "Mourinho: Ozil will make history at Real"۔ ESPNSTAR.com. 26 مئی 2012. Retrieved 26 مئی 2012.