مصنوعی یا منصوبہ بند وہ زبان ہے جسے کسی خاص مقصد کے لیے ایجاد کیا گیا ہو۔ دنیا میں اس طرح کی کئی زبانیں رائج ہیں، جیسے کہ اسپرانتو، ایڈو اور کلینگون۔ ان زبانوں کے عمومًا فطری بولنے والے نہیں ہوتے ہیں۔ لوگ ان زبانوں کو سیکھتے اور اپناتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان زبانوں کے جاننے والے عام طور سے بہت ہی محدود ہوتے ہیں، جن کی تعداد کچھ درجن،سو، ہزار یا لاکھ سے زیادہ نہیں ہوتی۔ کچھ مصنفین نے خلائی مخلوقوں کے لیے ان کو ایجاد کیا ہے۔ عام طور سے یہ زبانیں اسکولوں یا یونیورسٹیوں میں نہیں پڑھائی جاتی ہیں۔

مشہور مصنوعی زبانیں ترمیم

  1. اسپرانتو
  2. ایڈو
  3. کلینگون
  4. بلسی