ناروے یورپ میں واقع ہے۔ یہ اسکینڈے نیویا کا ایک سرسبز و شاداب اور خوش حال ملک ہے، جہاں امریکا کے ریڈ انڈین (Red Indians) اور آسٹریلیا کے ایبوریجنل (Aboriginal) کی طرح کچھ قدیم باشندے آباد ہیں، جو سامی (Sami) کہلاتے ہیں۔

اس وقت ناروے میں ان لوگوں کی تعداد تیس ہزار (3000) کے لگ بھگ ہے۔ سامی باشندوں کی اپنی منفرد ثقافت اور زبان ہے۔ یہ بڑے رنگ برنگے اور کشیدہ کاری سے سجے ہوئے لباس پہنتے ہیں۔ سامی باشندوں کا رہن سہن، مکانات، رقص و سرور، دست کاریاں اور دیگر فنون ایک خاص تہذیبی رنگ کے حامل ہیں۔ تقریباً نصف سامی باشندے ناروے کے علاقے فن مارک میں آباد ہیں، جب کہ باقی سویڈن اور فن لینڈ سے ملحق سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں۔ یہ لوگ رینڈئیر (برفانی ہرن، Reindeer) پالتے ہیں۔ ماہی گیری، زراعت، تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں بھی کام کرتے ہیں۔ کچھ سامی اب ناروے کی شہری نظام کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔

ان کی قدیم تہذیب اور تمدن اب بھی محفوظ ہے، اس لیے کہ یہ اپنی تاریخ اور روایات پر بڑا فخر کرتے ہیں۔ یہ گورے چٹے لوگ چہروں پر مسکراہٹ سجائے آپ کو اپنے علاقوں میں خوش آمدید کہنے کے منتظر رہتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم