براہ مہربانی پہلے سے موجود مضامین پر خصوصاً توجہ دیں۔ نئے صفحے اکثر انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی نامکمل ہیں، اسی لیے ان کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ اس ترمیمی دوڑ کا مقصد محض مضمون کو شروع کرنا نہیں، بلکہ اہم موضوعات (جو اس فہرست میں ہیں) پر لکھنا اور پہلے سے موجود مضامین میں اضافہ کرنا ہے۔
اس فہرست میں درج عناوین پر یک سطری مضامین لکھنا ممنوع ہے۔ ایسے صفحہ کو حذف کر دیا جائے گا، تاکہ جو لکھے وہی مضمون کا خالق کہلائے۔ یک سطری مضمون کو 24 گھنٹوں کے بعد حذف کیا جا سکتا ہے۔
کیفیت کے تحت سانچہ تکمیل تب لگایا جائے، جب مضمون پر نامکمل کا سانچہ نہ لگ سکتا ہو، بصورت دیگر نامکمل کا سانچہ لگایا جائے۔
اسی عنوان پر لکھنے کی کوشش کریں، جس پر آپ انگریزی ویکیپیڈیا سے ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ خود سے دیگر مآخذ سے مناسب اضافہ کر سکتے ہوں۔
آپ کا ایک ایک لفظ اور ایک ایک منٹ اردو ویکی کے لیے اہم ہے، شکریہ!