سایہ ہاتھ کو سایہ یمینی ہاتھ (shadow dexterous hand) بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد ایک ایسے میکانیکی و روبالیاتی ہاتھ کی ہوتی ہے جو انسانی ہاتھ کی نقل کے طور پر لندن کی shadow robot company نے تیار کیا ہے۔ یہ ہاتھ تجارتی طور پر بازار میں قابل خرید ہے اور مختلف تحقیقی و تعلیمی ادارے اس کو استعمال کر رہے ہیں، جیسے ناسا وغیرہ۔

ایک سایہ ہاتھ اور ایک انسانی ہاتھ کا موازنہ۔ اس میکانیکی ہاتھ کی انگلیوں کے پوروں پر موجود لمسی حاصلات (touch receptors) اسے اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اشیاء کو مناسب دباؤ اور نفاست سے گرفت میں لے سکے۔