سحبان وائل خطیب العرب کے نام سے مشہور ہیں۔

سحبان وائل
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 674ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب ترمیم

ان کا پورا نام سحبان بن زفر بن ایاس بن عبد شمس بن الأجب الباهلى الوائلى اور معروف سحبان وائل ہے بہت بڑے خطیب تھے حتی کہ فصاحت وبلاغت میں ان کی مثال دی جاتی تھی کہ فلان اخطب من سحبان و افضل من سحبان. (فلاں سحبان سے بڑا خطیب یا افضل ہے ) اما بعد کے الفاظ سب سے پہلے دور جاہلیت میں سحبان نے استعمال کیے وہ کسی حرف کو دوبارہ خطبہ میں استعمال نہ کرتا نہ ہچکچاتا اور نہ ہی دوران خطبہ وقفہ کرتا۔

زمانہ جاہلیت میں ان کی شہرت تھی اسلام میں بھی ایک عرصہ گزارا. ان کا بیان سیل رواں, الفاظ کے تکرار کے بغیر اور بلا توقف تھا. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں مشرف باسلام ہو گئے تھے البتہ آپ علیہ السلام سے ملاقات نہ ہو سکی. امیر معاویہ کے دور حکومت میں دمشق میں قیام پزیر رہے۔

وفات ترمیم

سحبان وائل کی وفات 54ھ بمطابق 674ء ہے [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. الاعلام للزرکلی, خیر الدین بن محمود زرکلی, ناشر دار العلم للملایین بیروت, ص 79 ج