سربراہ پاک بحریہ
رئیسِ عملۂ پاک بحریہ چیف آف نیول اسٹاف (CNS) ، پاک بحریہ میں سینئر ترین تقرریوں میں سے ایک ہے جو چار ستارہ ایڈمرل ہوتا ہے جسے وزیر اعظم کے باہمی مشورے سے صدر منتخب کرتا ہے اور یہ رئیسِ عسکریہ پاکستان (CJCSC) کے ماتحت کام کرتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اور اس کی سویلین حکومت کا ایک بنیادی فوجی مشیر بھی ہوتا ہے جو قوم کی سمندری سرحدوں کا دفاع کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ یعنی یہ سویلین وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع کے ماتحت ہوتا ہے :86 [1] [2]
رئیسِ عملۂ پاک بحریہ Chief of Naval Staff CNS | |
---|---|
رئیسِ عملۂ پاک بحریہ کا پرچم | |
مخفف | CNS |
رکن | مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی |
جواب دہ | وزیر اعظم پاکستان وزیر دفاع پاکستان |
نامزد کُننِدہ | وزیر اعظم پاکستان |
تقرر کُننِدہ | صدر پاکستان |
مدت عہدہ | 3 سال ایک بار قابل تجدید |
پیشرو | پاک بحریہ کے سالار خاص (سی ان سی) |
تشکیل | مارچ 3، 1972 |
اولین حامل | ایڈمرل حسن حفيظ احمد |
جانشین | On basis of seniority, subjected to the decision of the Prime Minister of Pakistan. |
غیر سرکاری نام | نیول چیف |
تنخواہ | پاکستان کے فوجی آفیسر کی تنخواہ گریڈ کے مطابق |
ویب سائٹ | Official website |
تاریخ
ترمیمچیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ سن 1972 میں (سی این ایس) کے طور پاک بحریہ کے سابق سالارِ خاص یعنی کمانڈر انچیف (سی ان سی) کے عہدے سے تشکیل دیا گیا تھا۔ کیونکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوؒ نے پاک بحریہ کے سالارِ خاص کا قلمدان آئین مجریہ 1973ء کے تحت صدر پاکستان کو سونپ دیا تھا لہٰذا اب صدر یہ اختیار وزیر اعظم کے باہمی مشورے سے استعمال کرتا ہے۔ مارچ 1972ء کو ، پہلا "چیف آف نیول اسٹاف" (سی این ایس) نائب ایڈمرل حسن حفیظ احمد بحری عملے کا چیف بن گیا ، حالانکہ ان کا درجہ چار اسٹار رینک پر نہیں بڑھایا گیا تھا۔[3]
پاک بحریہ سالارانِ خاص کی فہرست
ترمیم- ریئر ایڈمرل جيمز ولفرڈ جیفرڈ (15 اگست 1947 – 30 جنوری 1953ء)
- وائس ایڈمرل حاجی محمد صدیق چوہدری (31 جنوری 1953 ء – 28 فروری سنہ 1959)
- وائس ایڈمرل افضل رحمان خان (یکم مارچ 1959 – 20 اکتوبر 1966)
- وائس ایڈمرل سید محمد احسن (20 اکتوبر 1966 – 31 اگست 1969ء)
- وائس ایڈمرل مظفر حسن (یکم ستمبر 1969-22 دسمبر 1971)
رؤسائے عملۂ پاک بحریہ کی فہرست
ترمیم- وائس ایڈمرل حسن حفیظ احمد (مارچ 1972 – 9 مارچ 1975)
- ایڈمرل محمد شریف (23 مارچ 1975 – 21 مارچ 1979ء)
- ایڈمرل کرامت رحمان نیازی (22 مارچ 1979 ء – 23 مارچ 1983)
- ایڈمرل طارق کمال خان (23 مارچ 1983-9 اپریل 1986)
- ایڈمرل افتخار احمد سروہی(9 اپریل 1986 ء – 9 نومبر 1988ء)
- ایڈمرل يستور الحق ملک (10 نومبر 1988 ء – 8 نومبر 1991)
- ایڈمرل سعید محمد خان (9 نومبر 1991 ء – 9 نومبر 1994ء)
- ایڈمرل منصورالحق (10 نومبر 1994 ء – 1 مئی 1997)
- ایڈمرل فصيح بخاری (2 مئی 1997 – 2 اکتوبر 1999ء)
- ایڈمرل عبد العزیز مرزا (2 اکتوبر 1999ء – 2 اکتوبر 2002ء)
- ایڈمرل شاہد کريم اللہ (3 اکتوبر 2002ء – 6 اکتوبر 2005ء)
- ایڈمرل محمد افضل طاہر (7 اکتوبر 2005 – 7 اکتوبر 2008)
- ایڈمرل نعمان بشیر (7 اکتوبر 2008 – 7 اکتوبر 2011)
- ایڈمرل محمد آصف سندیلہ (7 اکتوبر 2011 – 7 اکتوبر 2014)
- ایڈمرل محمد ذکاءاللہ (7 اکتوبر 2014 – 7 اکتوبر 2017)
- ایڈمرل ظفر محمود عباسی (7 اکتوبر 2017 – 7 اکتوبر 2020)
- ایڈمرل ایم امجد خان نیازی (7 اکتوبر 2020 – 7 اکتوبر 2023)
- ایڈمرل نوید اشرف (7 اکتوبر 2023 – تا حال)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Pervaiz Iqbal Cheema (2002). "Evolution of the Navy". The Armed Forces of Pakistan (google books) (بزبان انگریزی). New york: NYU Press. p. 225. ISBN:9780814716335.
- ↑ Usman Shabbir (2003). "Command & Structure". pakdef.org (بزبان انگریزی). PakDef Military Consortium. Archived from the original on 2018-09-26. Retrieved 2017-07-28.
- ↑ https://www.paknavy.gov.pk/chron_history.html