سرور جہاں آبادی

اردو زبان کے نامور شاعر اور مصنف

درگا سہائے سرور جہاں آبادی (پیدائش: دسمبر 1873ء — وفات: 3 دسمبر 1910ء) اردو زبان کے شاعر اور مصنف تھے۔

سرور جہاں آبادی
معلومات شخصیت
پیدائش 1 دسمبر 1873ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیلی بھیت ضلع ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 دسمبر 1910ء (37 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیلی بھیت ضلع ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1 دسمبر 1873–3 دسمبر 1910)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

سوانح ترمیم

پیدائش ترمیم

سرور کی پیدائش دسمبر 1873ء میں ضلع پیلی بھیت کے قصبہ جہاں آباد میں ہوئی۔پیدائشی نام درگاسہائے رکھا گیا جبکہ تخلص سرور تھا۔بچپن بے فکری سے گذرا جس کا ذکر سرور نے اپنی شاعری میں کئی مقامات پر کیا ہے۔

تعلیم ترمیم

سرور کو سن شعور پہنچنے پر تعلیم شروع کروائی گئی۔ فارسی زبان اور سنسکرت زبان اپنے والدسے پڑھی جو اِن دونوں زبانوں کے عالم تھے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد مڈل اسکول جہاں آباد میں داخلہ لیا۔ اُس وقت مڈل اسکول جہاں آباد کے صدرِ مدرس مولوی سید کرامت حسین بہار بریلوی تھے جو عربی، فارسی اور اردو کے جید عالم اور علم کے دلدادہ تھے۔ انھوں نے سرور کی ذہانت و فطانت سے متاثر ہوکر اِن پر خصوصی توجہ دی۔ بہت قلیل عرصہ میں سرور فارسی اور اردوکے ماہر ہو گئے۔1890ء میں مڈل کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔جہاں آباد کا اسکول مڈل درجہ کا تھا، اس لیے مزید اعلیٰ تعلیم کا انتظام جہاں آباد میں نہیں تھا۔ اگرچہ درگا سہائے سرور کے والد انھیں بیرون ملک بھیجنا چاہتے تھے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں لیکن بوجوہ وہ جہاں آباد سے باہر نہیں گئے۔ البتہ جہاں آباد میں ہی انگریزی زبان سیکھی اور انگریزی سے بھی مڈل کا امتحان پاس کر لیا۔ کچھ عرصے بعد سرور کو انگریزی پڑھنے کا شوق ہوا لہذا ایک پوسٹ ماسٹر سے انگریزی سیکھی اور دوسال بعد انگریزی مڈل امتحان بھی پاس کر لیا ۔ انگریزی ادب کا مطالعہ بھی جاری رکھا اور انگریزی ادب کی اعلیٰ کتابیں، شعرا کے دواوین بھی پڑھے۔ متعدد انگریزی نظموں کا اُردو زبان میں ترجمہ بھی کیا۔ متعدد انگریزی شعرا پر اپنے کلام میں اِظہارِ خیال بھی کیا۔طب کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی۔ [1]

شعرگوئی ترمیم

سرور جہاں آبادی کی طبیعت شعر و سخن کی جانب مائل تھی اور اِس لیے انھوں نے دونوں زبانوں کے ہزاروں اشعار زبانی یاد کر رکھے تھے۔سرور کی نظمیں اور غزلیں بہت منفرد فضا کی حامل تھیں اس لیے ان کا کلام ’ادیب‘ اور ’مخزن‘ جیسے رسالوں میں تسلسل کے ساتھ شائع ہوتا رہا ۔ سرور نے باقاعدہ طور پر نظم کی صنف میں دلچسپی لی ، نئی نظم کو موضوعاتی اوراسلوبیاتی لحاظ سے ثروت مند بنانے میں ان کا اہم کردار ہے ۔ سرور پہلے وحشت تخلص کرتے تھے بعد میں سرور تخلص اختیار کیا ۔

وفات ترمیم

سرور کی زندگی ایک بڑے المیے سے بھی عبارت رہی ۔ ان کی بیوی اوراکلوتے بیٹے کی موت نے انھیں اندر سے خالی کر دیا ، سرور نے اس خالی پن کو بھرنے کے لیے شراب کا سہارا لیا اور بے تحاشہ شراب پینے لگے ۔ یہی کثرت شراب نوشی سرور کی موت کا باعث بنی۔ 29 نومبر 1910ء کو الہٰ آباد جانے کے لیے گھر سے نکلے لیکن پیلی بھیت پہنچتے ہی بیمار ہو گئے۔ کثرتِ شراب نوشی اور ذات الجنب پہلے ہی علاج کی حد سے گذر چکا تھا ۔ دردِ سینہ اور بخار نے بھی جکڑ لیا۔ چند روز بیمار رہ کر 3 دسمبر 1910ء کو پیلی بھیت میں وفات پاگئے۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد عاشق علی: سرور جہاں آبادی، ہندوستانی ادب کے معمار، صفحہ 17/18، مطبوعہ غالب اکیڈمی، دہلی، 2001ء
  2. محمد عاشق علی: سرور جہاں آبادی، ہندوستانی ادب کے معمار، صفحہ 28/29، مطبوعہ غالب اکیڈمی، دہلی، 2001ء