پیدائیش 18 ستمبر 1900ء

انتقال 15 دسمبر 1985ء

ماریشس کے ہندی نژاد سیاست دان، ماہر طب، رائٹ آنربل سرشیو ساگر رام غلام، ایل آر سی پی ایم آر سی ایس رائل کالج ماریشس اور یونیورسٹی کالج لندن میں تعلیم حاصل کی۔ 1940ء تا 1953ء میں میونسپل کونسلر رہے۔ 1956ء میں پورٹ لوئی کے ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے۔ 1948ء میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر مجلس قانون ساز کے رکن چنے گئے۔ 1960ء تا 1961ء میں وزیر مالیات رہے۔ 1961ء میں ماریشس کے چیف منسٹر مقرر ہوئے۔ 1967ء میں ماریشس کو اندرونی خود مختاری ملی تو سر رام غلام نے مرکز میں وزارت بنائی۔ 1976ء کے انتخابات میں ان کی لیبر پارٹی کو بہت کم نشستیں ملیں لیکن رام غلام مسلم مجلس اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مدد سے وزات بنانے میں کامیاب رہے۔