سلیمان قادر (پیدائش: 28 دسمبر 1984ء لاہور پنجاب) ایک فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہیں جن کی پہچان اپنے والد عبد القادر کے حوالے سے ہے جو پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ سپن باولر تھے ان کے بھائی رحمان قادر' عمران قادر' عثمان قادر کے علاوہ ان کے انکل علی بہادر اور بہنوئی عمر اکمل بھی کرکٹ سے وابستہ ہیں۔ سلیمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس رحمان قادر نے نیشنل بینک اف پاکستان کی طرف سے 6 فرسٹ کلاس' عمران قادر نے اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس اور عثمان قادر نے لاہور کی طرف سے 26 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ جبکہ ان کے انکل علی بہادر نے واپڈا کی طرف سے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی جبکہ ان کے بہنوئی عمر اکمل 16 ٹیسٹ' 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں شرکت کا اعزاز رکھتے ہیں سلیمان قادر سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور سیدھے ہاتھ کے اف بریک باولر تھے۔

سلیمان قادر
ذاتی معلومات
پیدائش (1984-12-28) 28 دسمبر 1984 (عمر 39 برس)
لاہور، پنجاب، پاکستان
تعلقاتعبدالقادر (والد)
عثمان قادر (بھائی)
عمر اکمل (بہنوئی)
ماخذ: Cricinfo، 27 مارچ 2021ء

اعداد و شمار ترمیم

سیلمان قادر نے 26 فرسٹ کلاس میچوں کی 43 اننگ میں 4 مرتبہ ناٹ آوٹ رہ کر 856 رنز سکور کیے ہیں جن میں 125 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور ہے جس کی اوسط 21.94 رہی ایک سنچری اور ایک نصف سنچری سکور کی باولنگ میں انھوں نے 10 وکٹیں بھی حاصل کی 3/66 ان کی بہترین کارکردگی تھی۔

حوالہ جات ترمیم