شمالی اور جنوبی قطب سماوی(انگریزی: Celestial Pole) آسمان پر وہ دو تصوراتی نقاط ہیں جہاں زمین کا گردشی محور وسیع ہو کر کرہ سماوی کو قطع کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں قطبین سماوی، کرہ سماوی پر زمین کے قطبین کا عکس یا سایہ ہیں۔ شمالی اور جنوبی قطب سماوی، ہمیشہ زمین کے قطبین پر موجود مشاہدہ کرنے والے شخص کے عین اوپر نظر آتے ہیں۔ زمین کے اپنے محور کے گرد گردش کرنے کے دوران دونوں قطبین سماوی، اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں جبکہ باقی تمام نقاط ان کے گرد گردش کرتے نظر آتے ہیں۔ اور یہ ایک دن میں ایک چکر مکمل کرتے ہیں۔ قطبین سماوی، سماوی استوائی متناسق نظام کے قطبین ہیں۔ اس متناسق نظام کے تحت قطب سماوی شمالی کا میل (فلکیات) 90 درجہ شمال (°90+) ہے۔ اور قطب سماوی جنوبی کا میل (فلکیات) 90 درجہ جنوب (°90-) ہے۔

خط استوا سماوی، دائرۃ البروج کی مستوی سے °23.44 منحرف ہے۔ یہ تصویر قطبین سماوی، زمین کے محوری جھکاؤ، محوری گردش اور مداری مستوی کے درمیان تعلق کو واضح کرتی ہے.

حوالہ جات ترمیم