سلطنت سور
(سوری سلطنت سے رجوع مکرر)
سوری سلطنت (پشتو:د سوريانو ټولواکمني) ہندوستان کے مسلمانوں کی ایک سلطنت تھی جس پر افغان سور قبیلہ کے حکمران تھے۔ اس حکومت کا دار الحکومت دہلی تھا اور زبانیں پشتو اور فارسی تھیں۔ سور سلطنت کی بنیاد شیر شاہ سوری نے اس وقت رکھی جب انھوں نے جنگ چونسا (پٹنا کے قریب) مغل سلطان ہمایوں کو شکست دی اور مغل سلطنت کو سور سلطنت میں تبدیل کر دیا۔ یہ سلطنت تقریباً 16سال (1540ء سے 1556ء) تک قائم رہی اور اس پر سات سلطان فائز رہے۔ 1556ء میں اس سلطنت کا خاتمہ مغل سلطان ہمایوں کے ہاتھوں سے ہی ہوا ۔ اور پھر سے مغل سلطنت وجود میں آئی۔
سوری سلطنت د سوریانو ټولواکمني | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
1540ء–1556ء | |||||||
دار الحکومت | دہلی | ||||||
عمومی زبانیں | پشتو | ||||||
مذہب | اسلام | ||||||
حکومت | سلطنت | ||||||
سلطان/شہنشاہ | |||||||
تاریخ | |||||||
• | May 17 1540ء | ||||||
• | 1556ء | ||||||
| |||||||
موجودہ حصہ | پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش، برما، نیپال، بھوٹان |