سونے کی منڈیاں

سونے کی بین الاقوامی خرید و فروخت کا بازار

سونے کی منڈی (گولڈ مارکیٹ) سے مراد وہ بازار ہے جہاں بڑے پیمانے پر ایسے سونے کی خرید و فروخت ہوتی ہے جو زیور کی شکل میں نہیں ہوتا (اسے کچا یا پٹھور یا پاسہ سونا بھی کہتے ہیں)۔ یوں تو ہر شہر میں سونے کی منڈی ہوتی ہے لیکن دنیا میں پانچ ایسے شہر ہیں جہاں عالمی پیمانے پر سونا خریدا اور بیچا جاتا ہے کیونکہ یہاں بڑے گولڈ ایکسچینج قائم ہیں۔
2022ء میں دنیا بھر کے مرکزی (سینٹرل) بینکوں نے 1136 ٹن سونا خریدا جو 1950ء کے بعد سے ایک ریکارڈ ہے۔ 2023ء میں سینٹرل بینکوں نے مزید 1037 ٹن سونا خریدا۔[1]
مالیاتی لحاظ سے چاندی اور سونے میں لگ بھگ وہی فرق ہوتا ہے جو دس روپے اور ہزار روپے کے بینک نوٹ میں ہوتا ہے۔ مالیات کی دنیا میں سونے کو outside money کہتے ہیں جبکہ کاغذی کرنسی اور کاغذی اثاثوں کو inside money کہتے ہیں۔[2]

سونے کی اینٹیں۔ ہر اینٹ کا وزن 400 اونس ہوتا ہے یعنی لگ بھگ ساڑھے بارہ کلو۔
سونے کے پانسے
 
امریکی ٹکسال کا جاری کردہ سکہ گولڈ ایگل جو 22 قیراط سونے پر مشتمل ہے۔ اس کا وزن 33.93 گرام ہے۔ اس میں خالص سونے کی مقدار ایک اونس (31.1 گرام) ہے۔
امریکی سکے گولڈ ایگل کی سالانہ فروخت۔ اونس میں[3]
2007 198,500
2008 865,500
2009 1,435,000
2010 1,220,500
2011 1,000,000
2012 753,000
2013 856,500
2014 524,500
2015 801,500

امریکا کی یہ مارکیٹ 1970ء کی دہائی میں قائم کی گئی تھی جب بریٹن اوڈز کا معاہدہ ٹوٹنے کے بعد کاغذی ڈالر کا سونے سے ربط ختم ہو چکا تھا۔ اگست 2008ء سے یہ سی ایم ای گروپ آف شکاگو کی ملکیت میں ہے۔[4]
نیویارک میں واقع کومکس (comex) دنیا کی سب سے بڑی سونے کی مارکیٹ ہے اور پوری دنیا میں سونے کی قیمت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ لیکن یہاں خرید و فروخت ہونے والا 99.999 فیصد سونا اصلی نہیں بلکہ کاغذی ہوتا ہے۔۔[5] اصلی سونا فزیکل گولڈ (حقیقی سونا) یا load out gold کہلاتا ہے[6] جبکہ گولڈ فیوچر، گولڈ آپشن، گولڈ فنڈز، مِنی آپشن وغیرہ کاغذی سونے کی چند مثالیں ہیں[7] ایک فیوچر کونٹریکٹ کا مطلب 100 اونس (3110 گرام) سونا ہوتا ہے۔ (جبکہ چاندی کا ایک فیوچر کونٹریکٹ 5,000 اونس کا ہوتا ہے) فیوچر کونٹریکٹ کی میعاد پوری ہونے پر حقیقی سونے چاندی کی وصولیابی ایک پیچیدہ اور مہنگا سودا ہے جبکہ "کیش سیٹلمنٹ" بہت آسان اور منافع بخش رہتا ہے اس لیے بیشتر گاہک کیش سیٹلمنٹ کو ہی ترجیح دیتے ہیں اور کبھی اپنا اصلی سونا طلب نہیں کرتے۔[8] [9] اس طرح سونے کا ایک ہی ٹکڑا کئی گاہکوں کو بیچا جاتا ہے۔ ہر گاہک کے پاس صرف سونے کے کلیم کی کاغذی رسید ہوتی ہے۔[10] جس طرح بینک پیسے کے معاملات میں فریکشنل ریزرو بینکنگ کرتے ہیں اسی طرح کومکس اور لندن بلین مارکیٹ سونے چاندی کے معاملے میں فریکشنل ریزرو مارکٹنگ کرتے ہیں۔[11] [12]

"There is little doubt that, like bank credit, the financial system’s ability to create paper gold out of thin air has had a profound effect on the price."[13]
"Saying the GLD is 100% backed by gold is a bold face lie because they’re can be twice as many shares in play as gold backing them, which means GLD shares may be only 50% backed by gold "[14]

کہا جاتا ہے کہ کومکس میں لیوریج دو سو گنا سے بھی زیادہ بڑھ چکا ہے۔ یعنی ہر اونس حقیقی سونے کو دو سو سے زیادہ گاہکوں کو بیچا جا چکا ہے۔[15][16]

Without collateral there is no trust, and without trust there is no credit, and without credit there is no leverage.[17]
OPEN INTEREST ON THE COMEX[18]
DATE GOLD PRICE TOTAL OPEN INTEREST TOTAL "COMMERCIAL" GROSS SHORT POSITION
01/26/16 $1121 385,350 175,176 contracts or 545 metric tonnes of paper gold
02/16/16 $1209 428,912 259,784 contracts or 808 mts of paper gold
8/3/2016 $1264 499,110 311,865 contracts or 971 mts of paper gold
12/4/2016 $1261 504,523 353,968 contracts or 1,101 mts of paper gold
04/26/16 $1243 497,994 356,553 contracts or 1,109 mts of paper gold
3/5/2016 $1292 565,774 410,000 contracts or 1,275 mts of paper gold

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2001ءسے 2017ء کے دوران سونے کی قیمت گرانے کے لیے امریکا کو اپنے سونے میں سے 2340 ٹن سونا ایکسپورٹ کرنا پڑا۔[19] اسی مدت میں 3490 ٹن سونا برطانیہ سے سوئزرلینڈ ایکسپورٹ ہوا جہاں سے وہ ایشیائی ممالک چلا گیا۔[20]

2012ء سے 2020ء تک سونے کی وطن واپسی[21]
سن عیسوی سونا واپس لینے والا ملک سونے کی مقدار
2012ء وینیزویلا کا سینٹرل بینک 160 ٹن
2014ء ڈچ سینٹرل بینک 122.5 ٹن
2017ء جرمنی کا سینٹرل بینک (Bundesbank) 700 ٹن (50 فیصد)
2018ء آسٹریا کا سینٹرل بینک 50 فیصد
2019ء پولینڈ کا سینٹرل بینک 100 ٹن
2019ء ہنگری کا سینٹرل بینک (Magyar Nemzeti Bank) 31.5 ٹن
2020ء روس کا سینٹرل بینک پچھلے 12 سال سے سونا خرید رہا ہے۔
کومکس- سالانہ گولڈ ڈیلیوری[22]
سن عیسوی ڈیلیوری (ہزار اونس میں)
2006ء 8963
2007ء 9658
2008ء 9035
2009ء 6091
2010ء 7448
2011ء 6503
2012ء 3949
2013ء 5923
2014ء 2653
2015ء 1622
2016ء 7138
2017ء 3191
2018ء 2585
2019ء 6381
2020ء 25156


ڈالر پر گرتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے 2020ء میں صرف تین مہینوں (23 مارچ سے 17 جون) کے دوران کومکس نیویارک سے گاہکوں نے لگ بھگ 314 ٹن سونا وصول کر لیا۔ یہ مقدار اس سے پہلے کے تین مہینوں سے 7 گنا زیادہ ہے۔ گولڈ رن سے بچنے کے لیے کومکس نے لگ بھگ 694 ٹن سونا دوسرے ممالک سے نیویارک منتقل کر لیا ہے جس میں سے 262 ٹن سونا سوئیزرلینڈ نے تین مہینوں میں بھیجا۔[23]

لندن کی گولڈ مارکیٹ کو لندن بلین مارکیٹ بھی کہتے ہیں۔ 1804ء سے پہلے ایمسٹرڈیم دنیا کی سب سے بڑی گولڈ مارکیٹ تھی جو لندن سے لگ بھگ 500 کلومیٹر کے سمندری فاصلے پر نیدرلینڈ میں واقع تھی۔ 1795ء میں جب فرانس نے نیدرلینڈ (ڈچ) فتح کر لیا تو نیدر لینڈ کے بڑے بینکار (Hope) اور تاجر لندن منتقل ہو گئے اور اس طرح مالیاتی مرکز ایمسٹرڈم سے لندن منتقل ہو گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی گولڈ مارکیٹ کی جگہ بھی لندن کو مل گئی۔ 1919ء میں لندن بلین مارکیٹ کو سرکاری درجہ دے دیا گیا جہاں دن میں دو دفعہ سونے کی قیمت فکس کی جاتی تھی۔ جنوری 1980ء میں سونے کی قیمت اچانک تیزی سے بڑھنے لگی تھی جسے بڑی مشکل سے قابو کیا گیا ورنہ کاغذی کرنسی اور بینکنگ کا سارا نظام زمین بوس ہو جاتا۔ اپریل 1982ء سے لندن بلین مارکیٹ میں کاغذی سونے (گولڈ فیوچر کونٹریکٹ) کی خرید و فروخت شروع کی گئی جس سے سونے کی قیمت گرانا آسان ہو گیا۔[24][12]

 
400 اونس وزنی 99.99% خالص سونے کی اینٹیں جو Good Delivery کہلاتی ہیں۔

کومکس کے برخلاف لندن بُلین مارکیٹ ایک ایکسچینج نہیں ہے بلکہ سونے کے بڑے بڑے ڈیلروں اور بینکوں کا ایک گروپ ہے جو آپس میں تجارت کرتا ہے یا اپنے گاہکوں کی طرف سے خرید و فروخت کرتا ہے۔ یہاں ہر کاروباری دن میں لگ بھگ 1000 ٹن سونا خریدا اور بیچا جاتا ہے جو کومکس کے مقابلے میں سات یا آٹھ گنا زیادہ ہے۔ اس ہزار ٹن سونے کا 99 فیصد کاغذی سونا ہوتا ہے اور ایک فیصد یعنی دس ٹن حقیقی سونا ہوتا ہے۔ کومکس میں کم سے کم تین کلو سونے کا کاروبار ہوتا ہے جبکہ لندن بلین مارکیٹ میں بڑے خریدار سونا ٹنوں میں خریدتے بیچتے ہیں۔[25]

خالصیت کے لحاظ سے یہاں تین طرح کا سونا بیچا جاتا ہے جو 995، 9995 اور 9999 ہوتا ہے۔

  • There is nothing transparent about the London gold and silver markets.[26]

یہ بات حیرت انگیز ہے کہ لندن کی مارکیٹ سونے کی قیمت ملکی کرنسی پاونڈ اسٹرلنگ کی بجائے غیر ملکی کرنسی (امریکی ڈالر) میں طے کرتی ہے۔

سوئیزرلینڈ میں واقع یہ مارکیٹ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہوئی۔
لندن بلین مارکیٹ کے برخلاف زیورخ کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت فکس نہیں کی جاتی بلکہ ہر سودا طلب و رسد کے لحاظ سے طے کیا جاتا ہے۔ سونے کی قیمت سارا دن اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔
دنیا کی بڑی بڑی سونے کی ریفائنریاں سوئیزرلینڈ میں واقع ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی کانوں سے نکلنے والا زیادہ تر سونا سوئیزرلینڈ پہنچتا ہے اور یہاں سے گولڈ بار اور سونے کی اینٹوں کی شکل پا کر دوسری منڈیوں میں جاتا ہے۔ یہاں سونا ذخیرہ کرنے کے لیے نجی سہولیات بھی میسر ہیں۔

 
سوئیزرلینڈ کا بنا ایک ٹرائے اونس وزنی (یعنی 31.1 گرام کا) سونے کا بسکٹ۔ سیریل نمبر کی عدم موجودگی اس کی اصلیت کو مشکوک بنا دیتی ہے۔
سوئیزرلینڈ کی سونے کی ریفائنریاں[27]
نام پیداواری صلاحیت (سالانہ) دنیا بھر میں درجہ
Valcambi 1400 ٹن 1
Metalor 650 ٹن 2
PAMP 450 ٹن 5
Argor Heraeus 400 ٹن 7
Johnson 250 ٹن 9

ہانگ کانگ کی گولڈ مارکیٹ ایشیا کی بڑی اہم سونے کی منڈی ہے جہاں حقیقی اور کاغذی دونوں طرح کے سونے کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ مغربی ممالک میں عرصہ دراز سے معیشت دان لوگوں کو یہ پڑھانے میں مصروف رہے ہیں کہ بچت محفوظ رکھنے کے لیے سونا بالکل مناسب نہیں ہے کیونکہ اس پر سود نہیں ملتا۔ اس لیے مغربی ممالک میں لوگ کاغذی سونے پر اعتبار کر لیتے ہیں۔ [28] لیکن مشرقی ممالک کے لوگ کاغذی سونے پر بہت کم اعتبار رکھتے ہیں اور حقیقی سونا خریدتے ہیں۔

In the East gold is synonymous with survival.[29]

ہانگ کانگ ایکسچینج نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ سرمائیہ دار عنقریب سونے کے کونٹریکٹ کی خرید و فروخت ڈالر کی بجائے چین کی کرنسی یوان میں کر سکیں گے۔ اگر واقعی ایسا ہو جاتا ہے تو یہ ڈالر کے لیے بڑا دھچکا ہو گا۔[30]

سن 2002ء سے پہلے چین میں صرف پیپلز بینک آف چائنا کو سونے چاندی کی تجارت پر اجارہ داری حاصل تھی۔ لوگوں کو صرف سونے کے زیورات خریدنے کی اجازت تھی۔ 2002ء میں شنگھائی گولڈ ایکسچینج کا افتتاح ہوا اور 2004ءسے عام لوگوں کو سونے میں سرمائیہ کاری کی اجازت مل گئی۔[31]
دس سال بعد ستمبر 2014ء میں شنگھائی انٹرنیشنل گولڈ ایکسچینج کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

دورانیہ (ء) شنگھائی گولڈ ایکسچینج سے سونے کی ادائیگی[32]
2007ء 363.2 ٹن
2008ء 543.2 ٹن
2010ء 837.2 ٹن
2013ء 2181 ٹن
2014ء 2102 ٹن
2015ء 2596 ٹن[33]

چین میں واقع شنگھائی گولڈ ایکسچینج (SGE) دنیا کی سب سے بڑی حقیقی سونے کی مارکیٹ ہے جسے سرکاری حیثیت بھی حاصل ہے۔چین پچھلے دس گیارہ سالوں سے نہ صرف سرکاری سطح پر سونا خرید رہا ہے بلکہ چینی حکومت عوام کو بھی سونا خریدنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ چین کے اکثر شہروں میں بینک بھی سونے کے سکہ کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔ اس کے برعکس ہندوستان میں حکومت نے بینکوں پر سونے کا سکہ بیچنے کی پابندی لگا رکھی ہے۔[34]

2014ء میں شنگھائی گولڈ ایکسچینج میں 9,243 ٹن سونے کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ 2015ء میں یہ 84 فیصد اضافے کے ساتھ 17,033 ٹن تک پہنچ گئی۔ اس میں سے 2582 ٹن سونا وصول کر لیا گیا۔[35] چین کے عوام کاغذی سونے کو اہمیت نہیں دیتے۔
چین میں سونے کی ایک کلو کی اینٹ (Bar) زیادہ مقبول ہے۔
2013 میں شنگھائی گولڈ ایکسچینج نے 2181 ٹن حقیقی سونا ادا کیا۔ 2014ء میں یہ مقدار 2102 ٹن تھی۔ 2009 ءسے جون 2015ء تک چین کے عوام 8370 ٹن سونا شنگھائی گولڈ ایکسچینج سے وصول کر چکے ہیں۔[36]

2014 میں سونے کی فروخت
بیچنے والے کا نام کتنا سونا بیچا (ٹن میں)
امریکی ٹکسال (گولڈ ایگل) 16
کومکس گولڈ ڈیلیوری 84
جی ایل ڈی 777
شنگھائی گولڈ ایکسچینج 2016

19 اپریل 2016ء سے شنگھائی گولڈ ایکسچینج نے سونے کی قیمت ڈالر کی بجائے اپنی کرنسی یوان میں فکس کرنا شروع کر دی ہے۔[37] یہ ڈالر کی شان میں وہ گستاخی ہے جس کی جرات لندن بلین مارکیٹ بھی کبھی نہ کر سکی تھی۔
26 مارچ 2018ء سے چین نے تیل کی فیوچر قیمتیں ڈالر کی بجائے اپنی کرنسی یوان میں فکس کرنا شروع کر دی ہے اور پہلے ہی دن 65 ارب یوان کا کاروبار ہوا۔ 1971ء میں امریکا نے پیٹروڈالر سسٹم شروع کیا تھا اور اب پہلی دفعہ کسی کرنسی نے اسے للکارہ ہے۔[38]

"مشرق میں ہونے والی (پیداوار اور) کھپت کی قیمت مغرب کیوں طے کرے۔"
Shanghai Gold will change the current gold market “consumption in the East priced in the West” situation.

1971 میں امریکی صدر نکسن نے بریٹن وڈز کا معاہدہ توڑ کر "gold window" بند کر دی تھی۔ شنگھائی گولڈ ایکسچینج نے 4 دہائیوں کے بعد یہ دوبارہ ممکن بنا دیا ہے کہ تیل بیچنے والے ممالک تیل کی قیمت سونے میں وصول کریں جسے کوئی چھاپ نہیں سکتا۔ اسی وجہ سے تیل کی قیمت گر گئی ہے۔ اگر قیمت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا میں ہر سال جتنا سونا نکلتا ہے اس کا دس گنا تیل نکلتا ہے۔[39]

چین اجازت نہیں دیتا کہ سونا اس کے ملک سے باہر جائے لیکن شنگھائی انٹرنیشنل گولڈ ایکسچینج "شنگھائی فری ٹریڈ زون" (SFTZ) میں واقع ہے اور یہاں سے سونا ملک سے باہر لے جانے کی اجازت ہے۔ [40]

Now that the Chinese have pricing power in gold, they quite literally have the ability to completely screw and hammer the Comex and London Banks.[41]

انگریزی کہاوت ہے کہ جو کوئی بھی سونے کی قیمت اپنی کرنسی میں کنٹرول کرتا ہے وہ سونے کی قیمت باقی کرنسیوں میں بھی کنٹرول کر لیتا ہے۔[42]
Whoever controls the price of gold against their own currency controls the price of gold against any other currency
شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں چاندی کی تجارت کا حجم اتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ امکان ہے کہ اب جے پی مورگن کی چاندی پر اجارہ داری ختم ہونے والی ہے۔[43] مغربی ممالک کا شنگھائی گولڈ ایکسچینج سے نفرت کا یہ عالم ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا پر شنگھائی گولڈ ایکسچینج کے عنوان سے کوئی مضمون نہیں ہے۔ اسی طرح چین کے سونے کے سکوں کی بھی کوئی تصویر ویکیپیڈیا پر دستیاب نہیں۔

بھارت

ترمیم

2013ء سے بھارت کی حکومت تجارتی خسارہ کم کرنے کے بہانے ملک میں سونے کی درآمد کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ حکومت کی ان کوششوں کے پیچھے ریزرو بینک آف انڈیا کا ہاتھ ہے جو برائے نام حکومتی بینک ہے لیکن اسے آئی ایم ایف کنٹرول کرتا ہے۔
2015ء میں بھارت میں سونے کے زیورات کی تجارت کا حجم 25 ارب امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر تھا۔ اس کے برعکس اسی سال پوری دنیا کے چاندی کے زیورات کی تجارت کا حجم صرف ساڑھے تین ارب ڈالر تھا۔[44]

مورار جی دیسائی نے ہمیشہ ہندوستان میں سونے کی آمد کو روکنے کی کوشش کی۔

"اس احسان پر تو ماونٹ رشمور پر مورار جی دیسائی کا مجسمہ بن جانا چاہیے تھا"[45]
ہندوستان میں سونے کی امپورٹ [34]
دورانیہ کتنا سونا امپورٹ ہوا
2010ء 941 ٹن
2011ء 1079 ٹن
2012ء 980 ٹن
2013ء 828 ٹن
2014ء 779 ٹن
2015ء 900 ٹن

پچھلے چند سالوں میں انڈیا نے اپنے ریزرو سونے کی مقدار 600 ٹن سے بڑھا کر 748 ٹن کر لی ہے۔[46]
2017ء سے انڈیا نے بھی خام سونے کی ایکسپورٹ پر پابندیاں عائید کر دی ہیں۔[29]

انڈیا کی سالانہ سونے کی امپورٹ (ٹنوں میں)[47]
سال سونے کی درآمد
1999
352
2000
445
2001
550
2002
368
2003
469
2004
674
2005
838
2006
690
2007
787
2008
814
2009
791
2010
981
2011
1,079
2012
980
2013
828
2014
779
2015
947
2016
582
2017
901
2018
782
2019
661


جاپان

ترمیم

2014ء میں جاپان نے سونے کی مانگ کم کرنے کی خاطر سونے کی درآمد پر ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کر دیا۔
2017ء میں 1,347 افراد جاپان میں سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ان کا 6,236 کلوگرام سونا حکومت نے ضبط کر لیا۔ [48]

روس کے سینٹرل بینک نے اکتوبر 2016ء میں 48 ٹن سونا خریدا۔ پچھلے 18 سالوں میں روس کی سونے کی یہ سب سے بڑی ماہانہ خریداری ہے۔

روس کے سینٹرل بینک کی سونے کی خریداری[49]
دورانیہ کتنا سونا خریدا
2014ء 172 ٹن
2015ء 208 ٹن

دبئی

ترمیم

2003ء میں دبئی نے 6 ارب امریکی ڈالر کا سونا بیچا تھا۔2012ء تک یہ مقدار 70 ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور 2013ء میں 75 ارب ڈالر ہو گئی جو دنیا بھر کے حقیقی سونے کی فروخت کا 40 فیصد بنتی ہے۔ ان اعداد و شمار سے پریشان ہو کر یہودی بینکار اس کوشش میں مصروف ہیں کہ اسلامی ممالک میں بھی کاغذی سونے کو متعارف کیا جائے۔[50]

"ون گرام یا ایسی ہی کوئی اور سونے کی پشت پناہی پر قائم کرپٹو کرنسی ایک نیا عالمی گولڈ اسٹینڈرڈ متعارف کرانے کا خفیہ طریقہ ہو سکتا ہے۔"
OneGram, or another gold-backed crypto currency like it, could be a stealthy way to introduce a new global gold standard.[51]

ترکی

ترمیم

ترکی میں 2011ء سے سونا بینکنگ سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے اور وہاں سونے کے سکے اکثر ادائیگیوں کے لیے دیے جاتے ہیں۔ ترکی کی حکومتی ٹکسالیں صرف ایک فیصد اجرت کے عوض عوام کے سونے کو سکوں میں تبدیل کر دیتی ہیں۔
2019ء میں ترکی نے 37 ٹن سونے کے سکے جاری کیے جبکہ اسی سال متحدہ امریکا نے صرف 7 ٹن سکے جاری کیے حالانکہ امریکی معیشت ترکی کی معیشت سے 26 گنا بڑی ہے۔ آسٹریلیا کی پرتھ کی ٹکسال نے 2019ء میں 12 ٹن سونے کے سکے بنائے۔[52] مئی 2020ء میں ترکی کے سینٹرل بینک نے 36.8 ٹن سونا خریدا۔ اب اس کے پاس 561 ٹن سونا ہے۔

عالمی سینٹرل بینکوں کی سونے کی خریداری[53]
سن عیسوی کتنا سونا خریدا
2018ء 656.2 ٹن (پچھلے 50 سالوں میں سب سے بڑی خریداری)
2019ء 650.3 ٹن

دیگر شہر

ترمیم

مندرجہ بالا شہروں کے علاوہ ٹوکیو، سڈنی، سنگاپور، ممبئی اور ریو ڈی جنیرو میں بھی سونے کی بڑی مارکیٹیں موجود ہیں۔ امکان ہے کہ بھارت بھی 2016ء میں حقیقی سونے کا ایکسچینج قائم کر لے گا۔[54] اطلاعات ہیں کہ چین گوادر (پاکستان) میں دس تولے سونے کے بسکٹ کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھتا ہے۔

کاغذی سونا

ترمیم

کاغذی سونا (گولڈ فیوچر) خریدنا دراصل سونے کے شیئر (اسٹاک) خریدنا ہے اور جس طرح اسٹاک مارکیٹ میں نفع نقصان ہو سکتا ہے اسی طرح کاغذی سونے میں بھی ہو سکتا ہے۔ کاغذی سونے کا خریدار اس وہم میں مبتلا رہتا ہے کہ وہ اپنے خریدے ہوئے سونے کا مالک ہے جو میعاد پوری ہونے پر اسے مل جائے گا[7]۔ ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ اگر معاہدے کی میعاد ایک ہی دن میں مکمل ہو جائے تو سونے پر سٹہ لگانا غیر اسلامی نہیں ہے۔[55] لیکن اکثر مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی سونے کی ملکیت حاصل کیے بغیر صرف رسیدوں یا قول پر نفع نقصان شریعت میں جائز نہیں۔[56]

"کومکس کا سونے سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ یہ تو صرف ایک جوا خانہ ہے جہاں جواری سونے کی قیمتوں پر شرطیں لگاتے ہیں۔ سونے کے ایک اونس پر 500 اونس کے کلیم ہیں۔"
The COMEX has nothing to do with gold. That is simply a casino where gamblers place their bets on the gold price… The claims are well over 500-to-1 now.[57]
"سونے کی قیمتیں حقیقی سونے کی خرید و فروخت سے طے نہیں ہوتیں بلکہ کاغذی سونے (gold future) کی خرید و فروخت کے لحاظ سے طے کی جاتی ہیں جو کئی ہزار ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے اور لندن اور نیویارک سے کنٹرول کی جاتی ہے۔ اب چین سونے کی قیمت طے کرنے کے اس میکینزم کو للکارنے والا ہے۔"
چین کی خواہش ہے کہ سونے کی قیمت طے کرنے کا میکینزم زیادہ شفاف ہونا چاہیے۔
that price discovery for gold does not occur in the physical market, but in the multi-trillion dollar leveraged paper trade in London and New York – a volume that dwarfs the physical delivery market. Now China is about to challenge that price discovery mechanism….[58]

سونے کی قیمت گرانے میں کاغذی سونے کا بڑا اہم کردار ہے۔[59][60]

کاغذی سونا بیچنے کی چند بڑی کمپنی یہ ہیں۔

کاغذی سونے کی کمپنی کا نام سونے کی ملکیت
GLD (SPDR) 900 ٹن
ETF Securities products 300 ٹن
iShares gold ETFs 275 ٹن
Xetra-Gold 110 ٹن
دورانیہ کاغذی سونے کی عالمی مقدار[61]
1975ء آٹھ کروڑ 40 لاکھ اونس (2,612 ٹن)
1977ء 19 کروڑ اونس (5,909 ٹن)
1979ء ایک ارب دو کروڑ 70 لاکھ اونس (31,940 ٹن)
"اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا جاتا کہ GLD کے ہر ایک شیئر کو دو دفعہ بیچنے کی اجازت ہے۔"
"What nobody seems to appreciate is that every share of GLD is allowed to be sold TWICE "[14]

ورلڈ گولڈ کونسل

ترمیم

ورلڈ گولڈ کونسل (World Gold Council) دنیا کی بڑی بڑی سونے کی کان کن کمپنیوں کی ایک تنظیم ہے جس کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے۔ اس کے 18 ممبر ہیں۔[62] اس کا دعویٰ ہے کہ یہ سونے کی مانگ اور فراہمی کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہے جبکہ ناقدین کے خیال میں یہ اس کے عین برعکس کام کرتی ہے۔ اگرچہ یہ بڑی تفصیل سے دنیا بھر میں سونے کی پیداوار اور کھپت کے اعداد و شمار پیش کرتی ہے لیکن اس کے بیان کردہ اعداد و شمار میں بے شمار عیب ہوتے ہیں اور یہ بر وقت میسر بھی نہیں ہوتے۔[63] سونے کے اعداد و شمار میں "ڈبل کاونٹنگ" (double counting) ایک عام سی بات ہے جس کا جواب دہ کوئی نہیں۔[64] [65]

  • Strangely, institutional supply and demand are categories not included in the World Gold Council’s data[66]
  • monetary gold is exempt from trade statistics reporting......This does not take into account the gold lending market which the central banks and bullion banks go to great lengths to keep secret.[67]
  • The central bank gold lending market, centered in London, is probably the most secretive financial market in the world[68]

اقتباس

ترمیم
  • سونے کی منڈی میں ہیرا پھیری (racketeering/rigging/spoofing) اس لیے کی جاتی ہے کہ افراط زر کو چُھپایا جا سکے۔ مرکزی بینکوں کی مدد کے لیے بُلین بینک یہ مکروہ کام کاغذی سونا چھاپ کر کرتے ہیں۔
Gold market rigging is done to hide the perception of inflation... Bullion banks do the dirty work for the central banks by manufacturing an unlimited supply of paper gold. [12]
  • سونا امریکی اور عالمی معیشت کی صحت کا بیرومیٹر ہے۔ جب سونے کی قیمت گرتی ہے تو یہ امریکی اور عالمی معیشت کے لیے بڑی اچھی خبر ہوتی ہے (کیونکہ ڈالر مضبوط ہو جاتا ہے) لیکن سونے کی قیمت کا بڑھنا ان کے لیے بُرا ہوتا ہے۔ اور سونے کی قیمت کا بہت زیادہ بڑھ جانا تو اُن کے لیے بہت ہی خوفناک ہے۔ اور اسی وجہ سے وہ بار بار سونے کی قیمت گراتے ہیں۔

"Gold is a barometer of U.S.، and world, economic health. Down is good, up is bad. Way up is terrible. Thus the gold price is suppressed over and over again thanks to the elitist/establishment world."

  • عالمی مرکزی بینکاروں پر اعتبار جتنا کم ہوتا ہے، سونے کی قیمت اتنی زیادہ ہوتی ہے۔

the gold price is essentially the reciprocal of confidence in global central bankers.

  • کوئی بخار سونے کے بخار سے زیادہ تیز نہیں ہوتا۔ اکثریت کی نقل کرنا انسانی فطرت ہے۔

there is no fever like gold fever.....Human beings are momentum chasers by nature[69]

  • آج سے بہت پہلے 2002ء میں فرانک وینیروسو ( جو اپنے زمانے کا ایک نہایت قابل اعتبار تجزیہ نگار تھا) نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ دنیا بھر کے سینٹرل بینکوں کے ذخائر میں سے 10 سے 14 ہزار ٹن سونا کم ہے جو مارکیٹ میں سواپ، لیز یا فروخت کا نتیجہ ہے۔
And as long ago as 2002, Frank Veneroso, who was a highly respected analyst at the time concluded that between 10,000—14,000 tonnes of central bank gold reserves had been either swapped or leased and sold into the market[70]
  • (عالمی مرکزی بینکاروں پر) اعتبار بہت تیزی سے ختم ہو جائے گا۔۔۔ اچانک مہنگائی کی لہر آئے گی۔۔۔ اس لیے سونے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو میرا مشورہ یہ ہے کہ سونا ابھی خرید لو کیونکہ ابھی تم خرید سکتے ہو۔ تم کس بات کا انتظار کر رہے ہو؟۔ سونے کے لیے جنگ ہو گی۔ جیمز جی ریکارڈز

“Confidence will be lost very quickly,” he said. And like a coiled spring, “You will have your inflation—all at once.”.....So my advice to people interested in gold is—get it now while you still can. What are you waiting for? James G. Rickards[71]

  • جب انگلینڈ سونا خریدتا ہے تو سونے کی قیمت بڑھتی ہے اور جب وہ بیچتا ہے تو سونے کی قیمت گرتی ہے۔

The UK is a net importer on a rising price and net exporters on declining price.۔.۔ Effectively, GFMS is hiding the most important part of global physical gold flows.[72]

  • 17 اکتوبر 2016 کو Deutsche بینک نے چاندی کی قیمت گرانے کے مقدمے سے بچنے کے لیے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کری۔ 2 دسمبر کو اس بینک نے مزید 6 کروڑ ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کری ہے تاکہ سونے کی قیمت گرانے کے مقدمے سے بھی جان چھوٹے۔Barclays, Bank of Nova Scotia, HSBC اور Societe Generale کو بھی ایسے ہی مقدمات کا سامنا ہے۔[73]
    "یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اس کا بیشتر حصہ ایک عظیم فراڈ ہے۔ ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ حقیقی دھات کا تبادلہ ہو۔ اس کی بجائے کومکس کا ہر دوسرے مہینے (قیمتی دھاتوں کی) حوالگی (ڈیلیوری) دینے کا مرحلہ محض کاغذی رسیدوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ اور تبادلہ کرنے والے درحقیقت وہی بینک ہوتے ہیں، ایک مہینے نوا اسکوشیا بینک HSBC کو ڈیلیوری دیتا ہے تو دوسرے مہینے HSBC واپس نوا اسکوشیا کو ڈیلیوری دیتا ہے۔ یہ سالوں سے ہوتا آیا ہے اور آج بھی جاری ہے۔"

What you need to know is that most of this is just a massive scam. Rarely is any actual, physical metal exchanged. Instead, the bi-monthly Comex delivery process is primarily a shuffle of paper warehouse receipts and warrants. Additionally, the parties to these exchanges of paper are usuallly The Banks themselves, acting in one seemingly endless circle jerk where one month Scotia "delivers" to HSBC and, the next month, HSBC turns around and "delivers" metals back to Scotia. It's been this way for years and it continues to this day.[74]

  • "افواہیں بیچو۔ حقیقت خریدو۔" ‘sell the rumor, buy the fact’
  • "سونے کی حقیقتاً کوئی مارکیٹ نہیں ہے، یہ سب نورا کُشتی ہے کہ اصلی سونے اور کاغذی سونے کو اس طرح خریدو بیچو جیسے کہ یہ دونوں بالکل ایک ہی چیز ہیں۔ جبکہ ایسا نہیں ہے۔"
"there really is no true market for gold, just a rigged game consisting of physical gold and paper gold trading side by side as if they were one and the same. They’re not."[75]
  • جنوری 2019ء میں ڈیووس (سوئٹزرلینڈ) میں ہونے والی کھرب پتیوں کی ملاقات میں دنیا کے سب سے بڑے hedge فنڈ کے بانی Ray Dalio نے کہا کہ "میرے خیال میں اگلا مالی بحران 1929ء کے کساد عظیم سے بھی بدتر ہو گا"۔ پچھلے پچاس سالوں میں پہلی دفعہ سینٹرل بینک، جو نوٹ چھاپتے ہیں، خود تیزی سے سونا خریدنے میں مصروف ہیں۔
the central banks (who control the printing press) have been buying gold at the fastest pace in years.
"Panic Stations": What Are The LBMA And COMEX Trying To Hide?
  • 24ستمبر 2020ء کی خبر کے مطابق جے پی مورگن نے سونے اور سیکوریٹیز کی قیمتوں پر اثر اندازی کے جرم میں ایک ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔[76] اس ادارے کے ایک مینیجر John Edmonds کو spoofing کے جرم میں گیارہ سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسی ادارے کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں Michael Nowak, Gregg Smith, اور Christopher Jordan کو بھی عدالتوں نے قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔[77][78]
  • A futures contract gives the holder price exposure, but it does not give you physical gold or silver. It is a paper contract governed by exchange rules... The initial margin rules mean that $100,000 of capital can control $2,000,000 worth of gold or silver.
...“unallocated” bullion. That’s a fancy way of saying “no bullion.”[79]
  • تھائی لینڈ کے سینٹرل بینک نے اپریل اور مئی 2021ء میں 90 ٹن سونا خریدا۔[80]
  • وہ واحد ہتھیار جو عوام کا سینٹرل بینک پر اعتماد بحال رکھتا ہے وہ سونا ہے۔
what’s the only real weapon the central banks have to maintain credibility?... Their gold reserves.[81]

آسان حساب

ترمیم
  • 8 تولے برابر ہوتے ہیں 3 اونس کے ۔
  • ایک تولہ برابر ہوتا ہے 11.6638 گرام کے ۔
  • ایک اونس برابر ہوتا ہے 31.1034768 گرام کے ۔
  • ایک میٹرک ٹن میں 1000 کلوگرام یا 32,150 ٹرائے اونس یا 85735 تولے سونا ہوتا ہے (تقریباً)۔
  • دس گرام سونے کی قیمت کو 7 سے ضرب دے کر 6 سے تقسیم کیا جائے تو فی تولہ قیمت حاصل ہو جاتی ہے (تقریباً)۔
  • تین تولے برابر ہوتے ہیں 35 گرام کے (تقریباً)۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی ربط

ترمیم
https://goldrateguru.pk/how-to-start-gold-investment-in-pakistan/ Pakistan in Investment Gold

حوالہ جات

ترمیم
  1. Central Bank Gold Buying Through First Half Of 2024 Sets Record
  2. "Did Russia Intentionally Trigger A Monetary System Reset?"۔ 01 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2022 
  3. Continued Financial Market Deterioration Impacts Gold Eagle Sales In A Big Way
  4. International major gold market
  5. "Governments holding paper gold"۔ 26 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2015 
  6. Will Russian Gold Sanctions Finally Reveal That the Emperor Has No Clothes?
  7. ^ ا ب A Shareholder, not a Gold Holder
  8. “Gold” is created out of thin air as paper obligations.
  9. Market Friday: Is This the End of COMEX Paper Gold?
  10. Cash Versus Physical Settlement
  11. It's An Expensive Game Of Musical Chairs Authored by James Rickards via The Daily Reckoning
  12. ^ ا ب پ Peter Hambro: BIS, Central Banks Are Rigging Gold Market Using Bullion Banks' Paper Gold
  13. Waypoints On The Road To Currency Destruction (And How To Avoid It)
  14. ^ ا ب "Exposed: JP Morgan's gold and silver price manipulation"۔ 22 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2018 
  15. gold coverage
  16. Number Of Owners Per Ounce Of Registered Gold Goes Exponential
  17. Collateral Damage
  18. Sprott Money
  19. The Amazing Amount of Gold The U.S. Exported Since 2000
  20. Backwardation, the Bank of England, and Falling Prices
  21. Planned in Advance by Central Banks – A 2020 System Reset
  22. Dear Governments, Spend as Much as You Can by jhanders
  23. The Curious Case of COMEX Gold Deliveries in April and June
  24. امریکی حکومت نے جے پی مورگن کے خلاف مقدمات واپس لے لیے۔
  25. "The Two Sides of the Gold Market"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2015 
  26. London Gold Vault Bait-And-Switch As LBMA Prepares Bigger Changes
  27. "دنیا کی نو سب سے بڑی سونے کی ریفائنریاں"۔ 24 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2015 
  28. hundred paper claims for every ounce of gold
  29. ^ ا ب The West–East Ebb and Flood of Gold Revisited
  30. The Coming Clash Of Empires: Russia's Role As A Global Game-Changer
  31. The Mechanics Of The Chinese Domestic Gold Market
  32. Koos Jansen
  33. Chinese Gold Market
  34. ^ ا ب "indian gold market"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2016 
  35. China’s Gold Market Opens Up To Boost RMB Internationalization
  36. Smaulgld
  37. "Notice of Launching Shanghai Gold Benchmark Price Trading"۔ 21 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2016 
  38. On The Yuan-Oil Futures Contract & Gold
  39. The Death Of The Petrodollar, And What Comes After
  40. BullionStar Blogs Koos Jansen
  41. Comex Gold Open Interest
  42. Has The PBOC Taken Control of The Gold "Market"? - Craig Hemke (10/07/2018)
  43. Silver Bullion Market Has Key New Player – China Replaces JP Morgan[مردہ ربط]
  44. India’s golden quest to tackle ‘black money’ and the lessons from a century ago
  45. Anuraag Sanghi (2008)۔ "جو بات وہ آپ کو کبھی نہیں بتائیں گے"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  46. Russia: A Prominent Player in the Global Gold Market
  47. Indian Gold and Silver Import Charts/
  48. First India, Now Japan – Gold Smuggling On The Rise
  49. Russia Gold Buying
  50. اسلامی گولڈ
  51. "Hard Assets"۔ 07 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2017 
  52. "Turkish Mint Outpaces U.S. Mint"۔ 05 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2020 
  53. "Central Banks Buy Another 40 Tons of Gold in May"۔ 16 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2020 
  54. Indian industry group to launch first physical gold exchange
  55. Gold Standard Approved for Islamic Finance, Opening New Market
  56. "کاغذی کرنسی کی شرعی حیثیت۔ صقارہ۔"۔ 09 جولا‎ئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولا‎ئی 2021 
  57. "A Big Move Is Coming"۔ 06 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2016 
  58. "Michael J. Kosares"۔ 19 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2017 
  59. How Gold Is Manipulated
  60. An Overt Manipulation
  61. NEW UNCOVERED INFORMATION: Why Central Banks Were Forced To Rig The Gold Market
  62. انگریزی وائیکیپیڈیا
  63. World Gold Council Continues To Hide Insatiable Chinese Gold Demand.
  64. Gold at $2k+. So why the fuss?
  65. Macleod: Gold Is Replacing The Dollar
  66. How The West Has Been Selling Gold Into A Black Hole
  67. Bank of England Gold Vaults Bled 1500 Tonnes of Gold over 2013–2016
  68. JPMorgan Teams Up With French Central Bank To Juice Gold-Lending
  69. Gold EFPs: Absolute Proof That Paper Gold Is A Fraud
  70. Macleod: The End Of The Road For The Dollar
  71. ""There Will Be A War On Gold""۔ 30 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2016 
  72. The Great Physical Gold Supply & Demand Illusion by Koos Jansen
  73. Deutsche Bank Pays $60 Million To Settle Gold-Manipulation Lawsuit
  74. march Comex Silver "Deliveries" - Craig Hemke
  75. A Tale of Two Gold Markets
  76. Precious Metals Manipulation: JPMorgan To Pay Record $1 Billion Settlement
  77. Ex-JPMorgan Gold Trader Sentenced to Six Months in ‘Spoof’ Case
  78. Ex-JPMorgan traders' racketeering trial draws to close
  79. Rickards: What's The Real Price Of Gold?
  80. Thai central bank leads pack, buying 90 tonnes of gold over April and May
  81. Basel III and the New Role For Gold